لوگوں کی زندگی کا معاملہ ہے، ان پر نہیں چھوڑ سکتے، عدالتی ریمارکس

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر کے الیکٹرک انتظامیہ کی سرزنش کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے الیکڑک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سماعت کے دوران دو روز پہلے کہا کہ بجلی نہیں ہوتی کراچی میں، تو کل انہوں نے آدھے شہر کی بجلی بند کردی۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دماغ ٹھیک ہے؟ یہ ہوتے کون ہیں پورے شہر کی بجلی بند کرنے والے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے عدالت میں کے الیکڑک کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کے الیکڑک نے ہر کیس اور شوکاز پر حکم امتناع لے رکھا ہے۔ جبکہ کے الیکڑک کے فیول، بجلی کی پیداوار اور گیس پریشر تک سارے معاملات خراب ہیں۔

جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لوگ مرتے ہیں اور یہ ہائی کورٹ سے 50 ہزار روپے میں ضمانت حاصل کرلیتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں کا معاملا ہے ان کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اجارہ داری ہے، جس کا خمیازہ کراچی کے لوگ بھگت رہے ہیں۔

عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت میں کہا کہ اگر کے الیکڑک کو 20 کروڑ روپے کا جرمانہ ہو تو دوبارہ شکایت نہ ہو کیونکہ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ ان کے لئے معنی خیز نہیں یہ کچھ روز میں کمالیتے ہیں۔ اس ہی حوالے سے چئیرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم ان پر جرمانہ عائد کرتے ہیں تو یہ عدالت سے امتناع لیکر آجاتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: صحافی خواتین کا سرکاری سطح پر آن لائن ہراسگی کا الزام

چیف جسٹس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جس کمپنی کا مالک دوسرے ملک جیل میں موجود ہے اور اوپر سے ہماری حکومت کا یہ حال ہے کہ ایک گرفتار ملزم کو کمپنی دے رکھی ہے۔ ان کا بس چلے تو یہ کراچی کے شہریوں کا پیسہ نچوڑیں۔ جس پر کے الیکڑک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں بیٹھا شخص کمپنی کا مالک نہیں بلکہ شئیر ہولڈر ہے، یہ پبلک ہولڈنگ کمپنی ہے، جس کے ڈائریکٹر موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی نے کے الیکڑک خریدا ہے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کمپنی کا تجربہ کیا ہے، وسائل کیا ہیں، کمپنی کو کس طرح خریدا گیا، آپریٹ کس طرح کیا جاتا ہے سب کے جوابات اگلی سماعت میں بتائے جائیں۔ جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی جبکہ کیس کی آئندہ سماعت اب اسلام آباد میں ہوگی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago