پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس گزر گئے

پاکستان کی مقبول ترین لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو آج مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے ۔ سریلی آواز، بہترین موسیقی اور خوبصورت گیت نازیہ حسن کی گویا شناخت بوں۔ اگرچہ نازیہ حسن آج اپنے مداحوں کے بیچ موجود نہیں لیکن اپنے بہترین گائے ہوئے گیتوں کے باعث آج بھی وہ اپنے مداحوں کے بیچ ایک یاد کی صورت میں زندہ ہیں۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل سن 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کرنے کے بعد نازیہ حسن اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ چلی گئیں جہاں انہوں نے ریچمونڈ امریکن یونیورسٹی لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں گریجویشن کیا۔

Image Source: Pak On Web

جبکہ نازیہ حسن نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 15 برس کی عمر میں پاکستان ٹیلیوژن کے پروگرام “سنگ سنگ چلیں” میں گلوکاری سے کیا۔ اپنی بہترین آواز اور بہترین گلوکاری کی صلاحیتوں نے اُنہیں چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ تاہم 80 کی دہائی میں بھارتی فلم قربان میں “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” اپنی خوبصورت آواز میں گایا۔ بس پھر کیا تھا وہ گانا اس دور کا سب سے مقبول ترین گانا کہلایا، اس گانے راتوں رات نازیہ حسن کو سپر اسٹار بنادیا۔ اس گانے کی بنیاد پر نازیہ حسن کو فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ واضح رہے وہ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت ہیں۔

دوسری جانب گلوکارہ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہب حسن نے پاکستان میں پہلی بار مشرقی اور مغربی گانوں کو ملا کر اس وقت کے منفرد ترین گیت پیش کئے جنہیں ناصرف لوگوں کی جانب اس وقت پسند کیا گیا بلکہ وہ آج بھی گانے اپنی مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں۔ یہی وجہ ہے گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہب حسن کو پاکستان پاپ موسیقی کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔

ساتھ ہی گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہب حسن نے 5 البم پیش کئے، جس میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ شامل ہیں۔ ڈسکو دیوانے پہلا البم تھا جو سال 1981 میں ریلیز کیا گیا تھا، اس البم کی کیسٹس لاکھو کی تعداد اس وقت فروخت ہوئیں تھیں، جس نے دور کے بڑے بڑے ریکارڈ بھی توڑ دیئے تھے۔

Image Source: The News International

پاکستان کی پاپ کوئن کہلائے جانے والی گلوکارہ محض موسیقی کی تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ اقوامی متحدہ کی جانب سے انہیں اقوامی متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی بنایا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس دور کے بڑے بڑے ایوارڈ جن ڈبل پلاٹینیم ایوارڈ اور گولڈن ڈسک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Image Source: Flickr

مزید جانئے: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پرسکون زندگی کا راز بتادیا

پاپ کوئن نازیہ حسن مارچ 1997 میں معروف صنعتکار مرزا اشتیاق بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، جوکہ بدقسمتی سے ناکام رہی اور سال 2000 میں نازیہ حسن نے اپنے شوہر مرزا اشتیاق بیگ سے اپنے راستے جدا کر لئے۔ جبکہ اس ہی برس 13 اگست 2000 کو طلاق کے کچھ وقت بعد نازیہ حسن لندن کے اسپتال میں دوران علاج محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ واضح رہے نازیہ حسن پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

ان کی موت کے بعد ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائد آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ نازیہ حسن اگرچہ آج اس دنیا میں موجود نہیں لیکن ان کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ سنہرے لفظوں میں لکھی جائیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago