لیجنڈری فنکار معین اختر کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 72واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل سے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ویب سائٹ ڈوڈل پر ان کی تصاویر سجائیں ہیں جن میں لیجنڈ اداکار کے مختلف کردار کی تصویریں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی سالگرہ کے دن ایک خط بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے 44 برس قبل اپنے قریبی دوست اقبال وحید کو لکھا اور اس میں انہوں نے اپنی موت کا ذکر بھی کیا۔

Image Source: Express Tribune

اٹھارہ اگست 1977 کو لکھے گئے اس خط میں معین اختر نے اپنے دوست کو خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر بھی سنبھال کر رکھنے کا کہا اور لکھا: اپنے عزیز دوست اقبال وحید کے لیے، موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص کی یاد دلاتی رہے گی۔

Image Source: Geo Tv

فن کی دنیا میں معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جب کہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966 میں کی۔

معین اختر نے اپنی لازوال اداکاری سے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں ، ڈرامہ سیریل ‘روزی’، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے جبکہ ‘آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین’ جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

Image Source: File

اسٹیج شوز کی بات کریں تو معین اختر کی شہرت کے چرچے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہوئے، ‘بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید ، بے بیا معین اختر ، بکرا قسطوں پر’ معین اختر کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔

مزید پڑھیں: ریٹنگ نے میڈیا کی آزادی کی بربادی کردی ہے، انور مقصود

معین اختر نے 44 سال تک کامیڈی، اداکاری، گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً تمام شعبوں میں ہی کام کیا معین اختر  کی خدمات کے اعتراف میں ان کو  صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ یہ عظیم فنکار 22 اپریل 2011ء کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago