کراچی:نوجوان نے لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی

کراچی کے انٹر سٹی بس ٹرمینل کے پاس پیش آیا فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ، جس میں ایک شخص نے نوجوان لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی کے علاقے تاج کمپلیکس کے پاس فائرنگ کا واقعہ آیا، جس میں نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ واقعے کے فوری بعد نوجوان کی لاش کو میڈیکل کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نوجوان لڑکے کی شناخت 21 سالہ ملک شاہ زیب ولد ملک شعیب اعوان کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسری جانب لڑکی کی شناخت 23 سالہ تنزیلا الیاس ایمان بنت بن یامین کے نام سے ہوئی۔ لڑکی کو واقعے کے فوری بعد زخمی حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کی جانب سے جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Image Source: Facebook

واقعے کے فوری بعد جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس نے دیکھنے والوں کے ہوش آڑا دیئے کہ کس طرح شاہ زیب نامی نوجوان رکشہ سے اتر کر آتا ہے اور لڑکی پر گوکیاں برسا دیتا ہے، جو آفس سے نکلنے کے بعد سفید رنگ کی کھڑی میں بیٹھنے جارہی ہوتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق نوجوان شاہ زیب لڑکی کو گولی مارنے کے بعد کچھ دیر تک وہیں کھڑا رہتا ہے اور پھر اس بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار لیتا ہے۔ ایس ایچ او ماجد کورائی کے مطابق شاہ زیب کی جانب سے لڑکی پر تین گولیاں چلائیں گئیں، جس میں ایک اس کے پیٹ میں لگی اور دیگر دو گولیاں اس ران پر لگیں جبکہ اس کے بعد ملزم کے ملزم نے اپنی کنپٹی پر رکھ کر خود پر گولی چلا دی۔

Image Source: Facebook

پولیس کی جانب معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان شاہ زیب انٹر سٹی بس ٹرمینل پر کام کیا کرتا تھا جبکہ لڑکی وہیں بس ہوسٹس کے فرائض سرانجام دیا کرتی تھی۔

دیگر معلومات کے مطابق جہاں یہ واقعہ رونما ہوا، وہ کراچی کا مصروف ترین علاقہ ایم اے جناح روڈ ہے، واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی اور کرائم سین سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول سمیت دیگر شواہد اپنی تحویل میں لے لئے، جسے کراس میچینگ کے لئے سندھ پولیس کے فرانزک ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معاملہ محبت کا شاخسانہ لگتا پے، دونوں کی بیچ علحیدگی پر یہ افسوناک واقعہ پیش آیا تاہم پولیس مختلف زاویے سے کیس کی تفتیش کررہی ہے۔

ویڈیو کو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سولجر بازار انکل سریا اسپتال کے پاس فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار نوجوان ٹک ٹاکرز کو اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جب وہ رات دیر ٹک ٹاک ویڈیوز شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔ اس واقعے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چاروں ٹک ٹاکرز ایک کار میں سوار تھے، جنہیں مجرمان ایک رکشہ میں تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے، مجرمان کی جانب سے گاڑی کو چاروں اعتراف سے گھیر کر گولیاں چلائیں گئیں ، جس کے بعد مجرمان جائے وقوعہ سے فوری طور پر فرار ہوگئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago