کراچی میں ایک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 ٹک ٹاکرز جاں بحق


0

کراچی میں ایک بار پھر سے نامعلوم افراد سرگرم، گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب نجی اسپتال کے سامنے کار پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 مشہور ومعروف ٹک ٹاکر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ہنڈا سٹی کار پر کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون ٹک ٹاکر اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو ٹک ٹاکر شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی سہولیات کے لئے سول اسپتال کیا گیا، جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے چاروں سوشل میڈیا اسٹارز بتائے جاتے ہیں، جوکہ مشہور و معروف ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ مواد تیار کرتے تھے، یہی نہیں پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ فائرنگ ایک نیلے رنگ کی ہنڈا سٹی گاڑی پر ہوئی، جس کا نمبر اے ای این – 548 ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر کی شناخت 32 سالہ مسکان شیخ اور نوجوان ٹک ٹاکر 25 سالہ عامر خان کے نام سے ہوئی ہے، یہ دونوں افراد ایک دوسرے کے دوست تھے، پولیس کے مطابق مسکان شیخ نے عامر خان کو فون کیا اور پیر کی رات ملنے کو کہا، جس پر عامر خان نے گاڑی کا انتظام کیا اور اپنے دو دوستوں، جس میں 24 سالہ سید ریحان شاہ اور 29 سالہ صدام حسین کے ساتھ ملاقات کو گیا، جبکہ سید ریحان شاہ اور صدام حسین نیشنل پولیس میں بطور رضاکار بھی بھرتی تھے۔

گارڈن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاروں افراد ملے اور رات بھر پورے شہر میں گھومتے پھرتے رہے، اگرچے اس دوران مسکان خان اور عامر خان کی جانب سے کچھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنائی گئیں تھیں ۔ جبکہ رات دیر تقریب 4 بج کر 48 منٹ پر گارڈن پر انکل سریا اسپتال کے پاس نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کا گولیوں سے نشانہ بنایا۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر جائے وقوع کے پاس موجود چشمادید گواہان کا کہنا تھا کہ یہ چاروں افراد ایک گاڑی میں سوار تھے، جبکہ مجرمان ایک رکشہ میں ان کا تعاقب کر رہے تھے، جو ہی ان کی گاڑی ہالٹ کے پاس پہنچی، تمام مجرمان رکشہ سے باہر آئے اور گاڑی کو گھیرے میں لیکر فائرنگ شروع کردی اور اس کے فوری بعد ملزمان رکشہ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا پے، تاہم اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق جاننے کے لئے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ جلد ہی ملزمان کو حراست میں لیکر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں پاکستانی ٹک ٹاکر ماروی چوہدری اور ان کے دوست کے خلاف 17 سالہ علی نامی لڑکے کو قتل کرنے کی ایف آر درج کروائی گئی تھی، جبکہ چند روز قبل مشہور ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر محض کچھ لائکس اور فالورز حاصل کرنے کے لئے اپنی جھوٹی موت کا ڈرامہ کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *