خاتون نے سابقہ شوہر پر دوسری شادی کا سن کر تیزاب پھینک دیا

ملک میں تیزاب گردی کا ایک اور افسوسناک اور ہولناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پیش آیا، جہاں طلاق یافتہ خاتون نے سابقہ شوہر پر انتقاماً تیزاب پھینک دیا، جس سے سابقہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں صدف نامی ملزمہ نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا۔ ملزمہ صدف کو تین سال قبل ساجد خان نامی شخص نے طلاق دے دی تھی، جبکہ ایک ہفتہ پہلے ہی اس نے دوسری شادی کی تھی۔

Image Source: Medium

واقعے کی تفصیلات کے مطابق ملزمہ صدف کو جوں ہی سابقہ شوہر ساجد کی دوسری شادی کا معلوم پڑا تو اسے اس بات کا شدید غم وغصہ تھا، چنانچہ صدف نے ایک روز بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں سابقہ شوہر ساجد خان کا انتظار کیا اور جیسے ہی ساجد خان نظر آیا، اس پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔ جس سے ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ شدید متاثر ہوا، متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعدازاں واقعے کے اطلاع ملتے ہی نے ایس ایچ او شیرا کوٹ انور گہلن و پولیس ٹیم نے کاروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیرا کوٹ انور گہلن و پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Image Source: File

دوسری جانب زیر حراست ملزمہ صدف کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی ، پھر اس نے اسے طلاق دے دی، پھر ساجد خان نے اس کا حلالہ کروایا، جس کے بعد خود ہی دوسری شادی کر رہا ہے اور اس سے شادی نہیں کی، جس پر اسے شدید غصہ آیا اور اس نے یہ کام کیا، اس کی ڈھائی سال کی چھوٹی سی بچی بھی ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل تیزاب گردی کا ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر واقعے فلیٹ میں بھی پیش آیا تھا، جہاں طلاق یافتہ خاتون نے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک کر، اسے بری طرح زخمی کر دیا تھا۔

متاثرہ شخص محمد عثمان کے قریبی رشتہ دار کے مطابق تیزاب گردی کے اس واقعے میں محمد عثمان کے چہرے اور ہاتھوں سمیت جسم کے کئی حصے متاثر ہوئے ہیں۔ محمد عثمان کو نامعلوم نمبر سے فون آیا تھا اور اسے 3 بجے ناگن چورنگی پر واقع فلیٹ پر ملنے کے لئے بلایا گیا تھا، جہاں اس کی سابقہ بیوی شبانہ بھی موجود تھی۔ شبانہ اور اس کے درمیان 9 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی، البتہ شبانہ کا دوبارہ شادی پر اصرار تھا۔

اس دوران فلیٹ پہنچ کر جب محمد عثمان کی جانب سے دوبارہ شادی پر انکار کیا گیا، تو شبانہ کی جانب سے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا، جس سے وہ خود بھی معمولی متاثر ہوئی، تاہم عثمان زخمی حالت میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور اپنی دادی کے گھر پہنچا، جس پر اس کے رشتہ داروں نے اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بورے والا میں سابقہ شوہر بیوی سے زیادتی اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا

دوسری جانب شبانہ نیو کراچی پولیس اسٹیشن گئی، اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی، کہ اس کے شوہر نے اس پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔

خیال رہے ہمارے ملک میں یہ خوفناک جرم ایک حقیقت رکھتا ہے، ہم آئے روز ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہوئے سنتے ہیں، اگرچے ملک میں اس جرم کے خلاف سخت قانون سازی ہوچکی ہے، لیکن ان واقعات میں کوئی واضح کمی نہیں آسکی ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago