لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا


0

لاہور کے شاہی قلعہ میں نصب صوبہ پنجاب کے سابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تاریخی سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ایک مجسمہ لاہور کے شاہی قلعہ میں نصب تھا، جسے منگل کے روز ایک شخص کی جانب سے ہتوڑے کی مدد سے توڑ دیا گیا۔ جسے بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا: فوٹو جیونیوز
Image Source: Facebook

سوشل میڈیا اس واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان نامی نوجوان جس نے شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے اور کمر پر ایک کالے رنگ کا بیگ لٹکایا ہوا ہے، وہ مجسمے کی گرد لگی گرل کو پھلانگ کر مجسمے کے پاس پہنچتا ہے، اور پہلے بائیں کو توڑتا ہے اور پھر گھوم کر وار کرکے مجسمے کو گھوڑے سے گرا دیتا ہے۔ اس دوران مذکورہ شخص لبیک یا رسول الله صل اللہ علیہ وسلم یا نعرہ حیدری کے نعرے بھی بلند کرتا ہے۔ تاہم اس دوران انتظامیہ کے لوگ ملزم کو قابو کرلیتے ہیں۔

اس موقع پر شاہی قلعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا ، جس پر عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بعدازاں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری بور پر جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں : رحیم یار خان مندر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا واقعہ

پنجاب کے سابق حکمران کے مجسمے کو توڑے جانے پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف فوری کاروائی ہوگی۔ پچھلے دنوں سمیع اللہ صاحب کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں۔ اس سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

واضح رہے اگست 2019 میں بھی پنجاب کے سابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو دو ملزمان نے ہتھوڑوں سے حملہ کرکے اسے توڑا دیا تھا۔ جسے بعد میں مرمت کرکے دوبارہ لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کی اجازت دے دی

یاد رہے شاہی قلعے کی مائی جِندا حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون 2019 کو ان کے 180ویں یوم وفات کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ان کی قبر کے قریب بنایا گیا ہے، یہ مجسمہ سکھوں کے روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار اور ہاتھ میں تلوار لیے مہاراجہ کا کانسی سے بنا، یہ مجسمہ 9 فٹ اونچا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *