لاہور میں 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا

بیوقوفی اور لاپرواہی ایک اور شخص کی جان لے گئی، ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا جنون موت پر اختتام ہوا، لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دونوں افراد ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے سندر میں پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

Image Source: File

واقعہ کچھ یوں یے کہ ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے۔ اس دوران اسامہ نامی گارڈ نے پسٹل حسین نامی گارڈ کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھی ہوئی تھی، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بعدازاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا اور نامزد ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر اسٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، یہ دونوں افراد مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔

Image Source: Rolling Stone

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے، اسامہ نامی گارڈ نے پسٹل حسین نامی گارڈ کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھی ہوئی تھی، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل ہونے والے گارڈ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دی، جب کہ ملزم اسامہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت پاکستان میں کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع ایک فلور مل میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو کو دلچسپ بنانے کے لئے ریپیٹر کا استعمال کرتا جو اچانک چل جاتا ہے، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو جاتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر موت کا پورا منظر ویڈیو میں عکس بند ہوتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں ایک 19 سالہ حمید اللہ  کی بھی اس ہج طرح موت ہوگئی تھی، نوجوان مابند شاہ ڈھیرائی کا رہائشی تھا، وہ ٹک ٹاک پر اپنے اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے ایک خودکشی کا منظر دکھائے جانے والی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پستول سے گولی چل جاتی ہے اور وہ وہیں موقع پر ہی اپنی جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago