آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہوگئیں

پاکستان کی معروف گلوکار آئمہ بیگ نے میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والے کو سبق سکھا دیا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔

اس کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ کنسرٹ کے شرکاء ان کے گانوں کو انجوائے کر رہے تھے کہ یکدم آئمہ بیگ برہم ہوگئیں۔ گلوکارہ کی یہ برہمی دراصل ایک لڑکے پر تھی جو کنسرٹ کے دوران ان کو نازیبا اشارے کر رہا تھا ۔ آئمہ بیگ کی جانب سے اس لڑکے کو جھاڑ پلانے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے اس لڑکے کو گندا کیڑا قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ میں لاہوری ہوں اور ایسے اشاروں سے ڈرنے والی ہرگز نہیں ہوں۔ اس کے بعد کنسرٹ میں موجود افراد نے اس لڑکے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ جبکہ گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کا ہش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

اس سے قبل بھی آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسٹیج کے قریب کھڑے اوباش لڑکے ان سے بد تمیزی سے پیش آرہے تھے ، ویڈیو میں آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ “دیکھو اگر بدتمیزی کروگے تو میں واپس چلی جاؤں گی”۔ آئمہ بیگ کو غصے میں دیکھ کر وہاں موجود شائقین ‘سوری سوری ‘کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔ جس پر گلوکارہ کہتی ہیں کہ “میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہوجائے گا۔”

شائقین کی تفریح کے لئے منعقد ہونے والے ان میوزیکل کنسرٹ میں اکثر اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے ناصرف شائقین بلکہ گلوکاروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کنسرٹ میں رش کی وجہ سے دھکم پیل و شور شرابہ ہونا تو عام سی بات ہے لیکن حالیہ کچھ واقعات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ میوزک کنسرٹس کے دوران بعض شائقین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے اور ناصرف خواتین بلکہ گلوکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کنسرٹ ختم ہو جاتا ہے اور دوسرے لوگ بھی انجوائے کئے بغیر گھر واپس چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ نکلیں، نوٹس جاری

خیال رہے کہ سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کے بعداب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے گلوکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں عاصم اظہر کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گلوکار کنسرٹ کے دوران گانا روک کر چند نوجوانوں کو ڈانٹتے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ نیا سال منانے آئے ہو خوشی سے مناؤ ،اگر مجھے اب کوئی بھی فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہوا نظر آیا تو وہ سیدھا باہر جائے گا۔ گلوکارکے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago