لاہور میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران جھگڑا


0

شائقین کی تفریح کے لئے منعقد ہونیوالے میوزیکل کنسرٹ میں اکثر اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے ناصرف شائقین بلکہ گلوکاروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔ حال ہی میں ایسا ایک واقعہ لاہور میں ہونے والے ریدھم فیسٹیول کے دوران پیش آیا ہے جس میں دو لوگوں کے مابین ہاتھاپائی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ پس منظر میں پاکستانی ریپ ینگ اسٹنرز پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

Image Source: Twitter

یہ فیسٹیول لاہور کے رائل پام میں اتوار کی شب ‘ریدھم فیسٹ’ کے نام سے ہوا رنگارنگ میوزیکل کنسرٹ میں پاکستانی ریپ ینگ اسٹنرز کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔ اس میوزک فیسٹیول کے لیے حاضرین سے 1500 روپے وصول کیے گئے تھے۔

Image Source: Ticketwala

اس میوزیکل کنسرٹ کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سفید کرتے شلوار پر واسکٹ پہنے ایک شخص ایک آدمی کو مارتا ہوا بیک اسٹیج کی طرف لے جاتا ہے ،اس ہاتھا پائی کے نتیجے میں بیک اسٹیج کے پاس اور لوگ بھی جمع ہوجاتے ہیں اور وہ سب اکٹھے ہوکر اس آدمی کو مارنے لگتے ہیں۔ جبکہ اس پوری کارروائی کے دوران پاکستانی ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس جو ینگ اسٹنرز کے نام سے جانے جاتے ہیں،اپنے ریپ سانگ سے مداحوں کے محظوظ کر رہے ہیں۔ تاہم، انتظامیہ کی جانب سے اس بدنظمی اور ہاتھا پائی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں ہیں۔

خیال رہے کہ میوزیکل کنسرٹس میں لڑائی جھگڑوں کے علاوہ ہراساں کرنا بھی کافی عام ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال اسلام آباد میں سولس فیسٹیول میں بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے شو کے وسط میں وی آئی پی اسٹیج گرنے سے کئی لوگ زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس شو کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات، جعلی ٹکٹوں کی فروخت اور لوٹ مار کی کوششیں بھی رپورٹ ہوئیں تھیں۔ یہ افواہیں بھی تھی کہ بھگدڑ کی وجہ سے ایک موت بھی واقع ہوئی ہے۔تاہم اس دوران منتظمین نے مبینہ طور پر لوگوں کو وہاں سے بھیجنے کی کوشش میں موسیقی اور لائٹیں بند کردیں تھیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی بہت سی ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ فیسٹیول میں موجود شائقین پرفارم کرنے والے ڈی جے پر بوتلیں اور دیگر پروجیکٹائل پھینک رہے ہیں۔ اسی طرح کے مناظر اس سے ایک سال قبل لاہور میں ہونے والے سولس ایونٹ کے دوران دیکھے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ، اس سے قبل ملتان میں گلوکار ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا تھا۔ کنسرٹ کے دوران جب کچھ لڑکوں نے ٹکٹ کے بغیر ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا مگر لڑکوں نے مبینہ طور پر سیکیورٹی اسٹاف سے بدتمیزی کی اور معاملہ زبانی تکرار سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جاپہنچا اور جھگڑے کے باعث ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کنسرٹ کے مقام پر پہنچی اور شرکاء کو نکال کر ہال خالی کر دیا ۔ اس دوران ابرارالحق پولیس کی آمد سے پہلے ہی کنسرٹ سے نکل کر جاچکے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *