لاہور:فلور مل کی آواز سے تنگ بدمعاش نے دکان پر فائرنگ کر دی

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پیش آیا ظلم و بربریت کا دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں مقامی غنڈے نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ اس کی والدہ اور بھائی کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں ایک خاتون اور اس کے دو بیٹے ایک فلور مل چلایا کرتے تھے، یہ فلور مل ان کی آمدن کا واحد زریعہ تھا۔ تاہم اس ہی علاقے میں کچھ بدمعاش بھی رہا کرتے تھے جن کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ انہیں فلور مل چلنے کے باعث پیدا ہونے والی آواز سے کافی مسئلہ تھا، جس پر انہوں نے کئی بار دونوں بھائیوں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی تھی۔

Image Source: Screengrab

تاہم دونوں بھائی ان لوگوں کے خلاف کچھ کر نہیں سکتے تھے اور یہ فلور مل ان کی آمدن کا واحد ذریعہ تھا، لہذا انہوں نے ان دھمکیوں کو نظر انداز کرکے اپنے کام کو جاری رکھا، تاہم جمعے کے روز انہی بدمعاشوں میں سے ایک نے ان کی دکان پر جاکر ان پر گالیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت حافظ محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

یہی نہیں، بیٹوں بر برستی گولیاں دیکھ کر بوڑھی ماں فوراً بچوں کو بچانے کے لئے بدمعاش کے سامنے آگئی، لیکن افسوس سنگدل بدمعاش کو بوڑھی ماں پر زرا سا بھی رحم نہ آیا اور اس نے اسے بھی گولیاں مار دیں۔ بوڑھی ماں اور ایک بیٹا انتہائی تشویشناک حالت میں ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر کافی ہے، جس میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح علاقی بدمعاش گاڑی سے اتر کر دونوں بھائیوں کے پاس آتا ہے، اور دونوں بھائیوں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے، جس پر دونوں جانب سے دھکم پیل شروع ہوتی ہے، جس پر بدمعاش اپنی بندوق نکالتا اور دونوں بھائیوں پر گالیاں چلا دیتا ہے، جس دیکھ کر ماں فوراً باہر بچانے آتی ہے اور لیکن بدبخت ماں پر بھی گولیاں چلا کر، جائے وقوعہ سے فوراً فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزم تاحال فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے چند روز قبل گجرانوالہ کے علاقے گلشن عدیل کالونی بربریت افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں درزی کی دکان پر سلائی کے پیسوں کو لیکر ہونے والی نوک جھونک 2 کم عمر بچوں کی موت کا سبب بن گئی۔ حماد اور سن نامی 2 افراد نے عاشر نامی درزی سے کپڑے سلوائے تھے، تاہم سلائی کے بعد انہیں پیسے زیادہ لگے، جس پر انہوں نے تلخ کلامی کے بعد دکان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایسا ہی فائرنگ ہولناک واقعہ کچھ ماہ قبل حافظ آباد کے علاقے جلال پور میں پیش آیا تھا، جہاں دو سہیلیاں مریم اور تسلیم کے درمیان بہت گہری دوستی ہوا کرتی تھی، دونوں دوستوں نے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں بھی کھا رکھی تھیں، اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ ساری زندگی کسی سے شادی بھی نہیں کریں گی۔

تاہم مریم نکا کوئی رشتہ آیا اور اس نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرلیا اور شادی کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔ بعدازاں تسلیم کو یہ بات معلوم ہوئی تو دونوں کے مابین تلخیاں پیدا ہوگئیں اور پھر تسلیم نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کیا اور مریم کو قتل کرنے کی ہدایت دی۔ اس حوالے سے ایک آڈیو ٹیپ بھی زیرگردش ہے، جس میں ملزمہ تسلیم ٹارگٹ کلرز کو مریم پر حملہ کرنے کی ہدایات دیتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago