حافظ آباد: وعدے کی خلاف ورزی، سہیلی جانی دشمن بن گئی


0

کہتے ہیں اچھی دوستی کا دنیا میں کوئی مول نہیں ہوتا ہے، یہ واحد رشتہ ہوتا ہے، جو کہ خون کے بجائے محض احساسات پر مبنی ہوتا ہے، لیکن یہ ایک حیران کن حقیقت ہے کہ یہ رشتہ اپنے اندر خون کے رشتوں سے زیادہ مضبوطی اور اعتماد رکھتا ہے، حد تو یہ ے کہ وقت آنے پر دوست ایک دوسرے کے لئے جان بھی دے دیتے ہیں تاہم حافظ آباد میں پیش آیا اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ، جس میں وعدہ پورا نہ کرنے پر ایک دوست نے اپنی ہی دوست پر فائرنگ کروا دی۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے جلال پور میں دو سہیلیاں مریم اور تسلیم کے درمیان بہت گہری دوستی ہوا کرتی تھی، اس دوران دونوں دوستوں نے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں بھی کھا رکھی تھیں، یہی دونوں کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ ساری زندگی کسی سے شادی بھی نہیں کریں گی۔ زرائع کہتے ہیں کہ اس حوالے سے دونوں نے قرآن پاک پر ایک دوسرے سے اس کا حلف بھی لے رکھا تھا۔

Image Source: 24 News

لیکن پھر وہ کچھ یوں کہ مریم نامی لڑکی کا کوئی رشتہ آیا اور اس نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرلیا اور شادی کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔ جوں ہی تسلیم کو یہ بات معلوم ہوئی تو دونوں کے مابین تلخیاں پیدا ہوگئیں، تسلیم کا خیال تھا کہ مریم نے دوستی کے درمیان کے لئے گئے وعدے کو توڑا ہے۔ تسلیم نے مریم کے اس فیصلے کو ناصرف ماننے سے انکار کردیا بلکہ اس کے فیصلے کو معاہدہ کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

لہٰذا تسلیم نے اپنے سے ڈھائی لاکھ روپے کی مالیت کا سونا چوری کیا اور پھر ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کیا اور مریم کو قتل کرنے کی ہدایت دی۔ اس حوالے سے ایک آڈیو ٹیپ بھی زیرگردش ہے، جس میں ملزمہ تسلیم ٹارگٹ کلرز کو مریم پر حملہ کرنے کی ہدایات دیتی ہے۔

Image Source: 24 News

جس پر ٹارگٹ کلرز نے رات کے وقت مریم کے گھر میں گھس کر مریم پر گولیاں برسا دیں۔ تاہم جلد بازی میں ٹارگٹ کلرز اپنی موٹر سائیکل مریم کے گھر ہی چھوڑ کر بھاگ گئے۔

بعدازاں مریم کو فوری طور پر انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی کاروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، البتہ مرکزی ملزمہ تسلیم اور ٹارگٹ کلر تاحال فرار ہیں، جن کی حراست کے لئے پولیس کی طرف سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Image Source: 24 News

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ تسلیم کا خاندان اِنتہائی بااثر ہے، یہی وجہ ہے کہ مریم کے خاندان پر ناصرف دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کیس واپس لیں بلکہ پولیس ملزمہ کو پکڑنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لارہی ہے۔

خیال رہے یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے، دونوں کم عمر لڑکیاں ایک دوسرے کی کلاس فیلو تھیں، جنہوں نے کم عمری میں ایک کچھ فیصلے لئے اور آج اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک زندگی اور موت کی جنگ میں ہے تو دوسری دوست مجرم بن گئی ہے۔ لہذا یہی وجہ ہے کہ والدین سے کہا جاتا ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کے دوستوں سے ملیں تاکہ ناصرف ان کی صحبت کا اندازہ ہے بلکہ ان کے خیالات بھی معلوم ہوسکیں۔

Story Credit: 24 News


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format