عالمی ریکارڈ ہولڈر زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی فین ہیں

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی زارا نعیم ڈار گلوکار عاصم اظہر کی مداح ہیں، گلوکار کے لئے تعریفی پوسٹ کردی۔

زارا نعیم ڈار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے گلوکارہ عاصم اظہر کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں عاصم اظہر کے لئے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔ ٹاپر زارا نعیم نے لکھا کہ میں یہ پوسٹ آپ سب کے ساتھ شیئر کر کے بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے آج اُس شخص سے ملاقات کرنے کا موقع ملا، جسے میں اپنی نوعمری سے سُن رہی ہوں۔ میں اپنی نو عُمری سے ہر دن عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہوں اور اب میرے دل میں عاصم کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔

Image Source: Instagram

اے سی سی اے ٹاپر نے اپنی تعریفی پوسٹ میں مزید لکھا کہ آپ نے انتہائی کم عُمر میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے اور اس کے باوجود بھی آپ ایک عاجزی پسند اور خوش مزاج انسان ہیں۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے زارا نعیم ڈار کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر سے ملاقات کے بعد، میں خود کو ایک خوش قسمت مداح محسوس کررہی ہوں میری دُعا ہے کہ آپ کو بہت سی کامیابیاں ملیں۔

زارا نعیم نے عاصم اظہرسے ملاقات کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت ترین مداح قرار دیا۔

انہوں نے گلوکار سے اپنی ملاقات کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ گلوکار عاصم اظہر کو مزید کامیابیاں نصیب ہونے کی دعا دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اوکاڑہ میں ان سے ملی تھیں۔

Image Source: Twitter

خیال رہے کہ زارا نعیم ڈار نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے فنانشل رپورٹنگ امتحان میں 179 ممالک کے طلباء کو مات دیکر ٹاپ کیا تھا۔ عالمی ریکارڈ بنانے والی پاکستانی طالبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیا تھا، ان کے مطابق ان کا تعلق ایک ملٹری فیملی سے ہے اور ان کے والد ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں ان کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا آپ کا جو دل کرتا ہے، آپ کریں جبکہ والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں، اور ان کا بھی یہی کردار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اکاؤنٹنگ بہت پسند ہے، اسی لیے انہوں نے اے سی سی اے کا انتخاب کیا۔ شروعات میں انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے محنت اور لگن جاری رکھی اور کامیاب ہوگئیں ۔زارا نعیم ڈار کو اس عالمی کامیابی اور دنیا بھر کے طلبہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر ادارے کی جانب سے “گلوبل پرائز ونر” بھی قرار دیا گیا تھا۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد زارا نعیم ڈار عملی میدان میں بھی کامیابی اور نمایاں مقام حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عظمان طارق نے ایم آر سی ایس کے امتحانات میں تاریخ رقم کردی

بلاشبہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں ڈاکٹر، انجینیئر یا وکالت کے علاوہ اکاؤنٹنگ اور ایسے کئی دیگر شعبہ جات ہیں جو پاکستان میں اتنے عام نہیں مگر ہمارے نوجوان ان شعبوں میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوارہے ہیں اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کر رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago