کے پی حکومت کا نوشہرہ میں پہلا موٹر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان


0

پاکستان میں موٹر اسپورٹس کا شمار ان بدقسمت شعبوں میں ہوتا ہے، جہاں پر حکومتی سطح پر افسوس کے ساتھ پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر اس کھیل کے ماہر کھلاڑیوں یعنی پروفیشنلز کی ہی بات کرلی جائے تو وہ بھی پاکستان میں گنتی کے برابر ہونگے۔ کیونکہ ایک تو یہ کھیل انتہائی مہنگا جبکہ حکومت کی جانب سے کبھی کھلاڑیوں کو کوئی مالی معاونت آگئی تو آگئی۔ تاہم اب شاید پاکستان میں اس کھیل کو پسند کرنے والوں کے لئے وقت تبدیل ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک انتہائی خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی حکومت نوشہرہ کے علاقے کیشگی میں موٹر اسپورٹس تعمیر کرنے جارہی ہے۔ جوکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا باقاعدہ موٹر اسپورٹس کمپلیکس ہوگا۔

اگر اس پروجیکٹ کے حوالے بات کی جائے تو اس میگا پروجیکٹ پر صوبہ خیبر پختونخوا کا اسپورٹس اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کافی متحرک نظر آتا ہے۔ اس پلان کو اب باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو پیش کردیا گیا۔

Image Source: Twitter

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اسپورٹس کمپلیکس میں موڑ اسپورٹس کے لیے ایک گو کارٹ ٹریک، ایک آف روڈ ٹریک سرکٹ، ڈریگ ریس ٹریک، ایک آف روڈ ٹریک سرکٹ، ایک آن روڈ ٹریک، ایک آف روڈ پریکٹس ٹریک، ایک آن روڈ پریکٹس ٹریک اور اسفالٹ ٹریک سرکٹ شامل ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں موٹر اسپورٹس سے منسلک دیگر اہم سہولیات جن میں گیس اسٹیشن، گیراج اور سروس اسٹیشنز بھی شامل ہونگے۔

اس موٹر اسپورٹس کمپلیکس کی دیگر خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں یہاں پر تماشائیوں کے لئے بھی زبردست انتظام کیا جارہا ہے، جس میں تقریباً ایک وقت تین ہزار کے افراد بیٹھ سکیں گے۔ ان کے یہاں پر ایک زبردست فوڈ کورٹ اور شاپنگ مال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اگر اس میگا پراجیکٹ کی لاگت کی بات کی جائے تو اس کا تخمینہ تقریباً 100 ملین کے قریب رقم کا کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پورا موٹر اسپورٹس کمپلیکس 147 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔

Image Source: Twitter

یقیناً موٹر اسپورٹس میں حکومتی سطح پر سرمایہ کاری ایک بہترین فیصلہ ہے، پاکستان نے اس کھیل میں کئی بہترین کھلاڑی پیدا کئے، جنہوں نے اس کھیل میں کئی ریکارڈ اپنے نام رکھے ہیں۔ انہی چند ماہر کھلاڑیوں میں ایک نام سندھ سے تعلق رکھنے والے نادر مگسی کا بھی ہے۔ جنہیں ناصرف اس کھیل میں ناصرف زبردست مہارت حاصل ہے بلکہ وہ اسپورٹس گاڑیوں کے بھی کافی شوقین سمجھے جاتے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس ہی کے ساتھ پاکستان موٹر اسپورٹس میں ایک بڑا نام عثمان غنی ہے، جنہوں نے ناصرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ جبکہ عثمان غنی کا شمار ان پہلے پاکستانیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے پاکستان میں سب سے پہلے عالمی موٹر اسپورٹس ادارہ فیڈریشن انٹرنیشنل دی موٹر سائیکلیزمے (ایف آئی ایم) سے لائسنس حاصل کر رکھا ہے۔

لہٰذا اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان میں اس کھیل کے حوالے سے کافی کثیر تعداد میں ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، اگر حکومتی سطح پر کھیل کو فروغ ملتا ہے اور کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے تو یقینا ایک روز اس کھیل سے منسلک پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک نام روشن کرینگے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *