اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش

پاکستانی ماڈل واداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد  پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ شادی کے طویل عرصے بعد بیٹی کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بیٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر لی گئی تصاویر شیئر کی اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کردیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خوش نصیب ہیں وہ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہے اور مجھے بھی ایک سے نوازا گیا ہے، الحمدللہ 12 سال بعد آخر کار اللہ نے  ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، اب ہم ایک بچی کے والدین ہیں۔’عزہ حمزہ ملک’ سے ملیے جو 13 اگست کو پیدا ہوئی ہیں’۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پر اداکارہ نمرہ خان، منال خان،اداکار نوید رضا اور بھارتی اداکار ترن کھنہ سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو پہلی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ کرن تعبیر ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے ہیں تاہم اے پلس کے لانگ پلے ’حقیقت’ میں انہوں نے شیزا اور فضا نامی ہم شکل جڑواں بہنوں کا کردار ادا کیا تھا، ان کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں جڑواں کرداروں میں دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کے سینز وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ڈرامے کی مذکورہ کلپس وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ جدید دور میں بھی ایسے بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ بھی کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کیرئیر کی ابتداء میں والد کے ردعمل سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی بار ٹی وی پر دیکھ کر والد نے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک سب سے پہلے ماڈل و اداکارمہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔جس کے بعد اس پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی گئی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago