Categories: صحت

گرمیوں میں روزانہ ایک کھیرا کھائیں اور اس کا اثر دیکھیں

گرمیوں کی آمد آمد ہے ایسے میں کھیرا نہ صرف کھانے کو مزیدار بنا دیتا ہے بلکہ جسم و جاں کو فرحت بھی بخشتا ہے۔ کھیرے کو عموماً سبزی سمجھا جاتا ہے لیکن کھیرا ایک پھل ہے جو پھول سے بنتا ہے۔ ایک کھیرے میں صرف 15 سے 17 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم اس میں جسم کو درکار دیگر تمام ضروری منرلز موجود ہوتے ہیں، جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی، کے، بی، پوٹاشیئم، آئرن، زنک، اور میگنیشیئم شامل ہے۔ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ ایک کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ نہیں تو آئیے جانتے ہیں۔

اضافی نمی کی فراہمی

Image Source : Unsplash

گرمیوں کے موسم میں جب جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے ایسے میں کھیرا جسم کو اضافی نمی فراہم کرتا ہے۔ کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا کھیرے کو کھانے کا مطلب بیک وقت اسے کھانا اور پانی پینا ہے۔

وزن میں کمی

Image Source : Unsplash

کھیرے کا باقاعدہ استعمال آپ کو کمزوری کا شکار کیے بغیر آپ کے وزن میں کمی بھی کرتا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال ضروری ہے جن میں پانی موجود ہو اور کھیرا اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

کولیسٹرول میں کمی

Image Source : Unsplash

کھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈز جیسے وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور میگنیز خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔ کھیرا ہر لحاظ سے ایک بہترین غذا ہے چنانچہ اسے ہر کھانے کے ساتھ کھانا معمول بنا لینا چاہیئے۔

بے وقت کی بھوک

Image Source : Unsplash

بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

جلد صحتمند

Image Source : Unsplash

کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلد کی خارش اور ورم کم کرنا ممکن ہوجاتا ہے جبکہ جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

بیماریوں سے تحفظ

Image Source : Unsplash

کھیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو کہ ایسے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں آکسیڈینٹ نقصان کو روک سکتے ہیں۔ وہ آپ کو بیماری اور قبل از وقت بڑھاپے جیسے مسائل سے بچاتا ہے اس میں فری ریڈیکلز کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔

یہ فری ریڈیکل دل کا نقصان، پھیپھڑوں کے مسائل، کینسر اور خود کار قوت مدافعت کے مسائل سے حفاظت کرتے ہی جب آپ روزانہ کی بنیاد پر کھیرا کھاتے ہیں، تو آپ اپنے اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار میں اضافہ کررہے ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago