کراچی میں ادھورے ترقیاتی منصوبے شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے


0

کراچی میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کم عمر بچہ ہولناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد مشہور سیف اللہ ہوٹل کے پاس پیش آیا، جہاں ایک بچہ زیر تعمیر پروجیکٹ سائٹ پر لگے لوہے کے سریوں سے بنے پلرز میں گر کر پھنس گیا۔ حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ متاثرہ ایک سریا متاثرہ بچے کے بازو کو آر پار کرتے ہوئے کندھے سے باہر نکل گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ معلومات سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک گروپ وائس آف کراچی کی جانب سے جاری کی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہر میں زیر تعمیر منصوبے اب شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں، چنانچہ واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی فوری کاروائی کی جائے۔

Image Source: Voice Of Karachi

فیس بک پر جاری پوسٹ میں واقعے کے حوالے سے مزید لکھا گیا کہ متاثرہ بچہ کراچی کے علاقے ناظم سیف اللہ کے ہوٹل کے پاس زیر تعمیر پروجیکٹ کے پلرز پر گرا اور کئی گھنٹوں تک انہیں میں ہی پھنس رہا۔ لہذا جب وہاں پر لوگ پہنچے تو بچے کی حالت انتہائی خراب تھی، سریا متاثرہ بچے کے کندھے سے آر پار تھا، لہذا بچے کو بچانے کے لئے مذکورہ پلر کو کاٹا گیا اور بچے کو روڈ سمیت عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

Image Source: Voice Of Karachi

البتہ متاثرہ بچے کی آزمائش یہاں ختم نہیں ہوئی، جب بچے کو عباسی شہید اسپتال کیا گیا، تو ڈاکٹروں کی جانب سے تڑپتے ہوئے زخمی بچے کو عباسی کے بجائے کراچی سول اسپتال لے جانا کا مشورہ دیا، عملے کے مطابق ان کے پاس سہولیات میسر نہیں ہیں۔ لہذا متاثرہ بچے کو سریے سمیت سول اسپتال لے لے جایا گیا۔

Image Source: Screengrab

مشہور فیس بک پیج جوائن وائس آف کراچی کے مطابق عدم سہولیات کے باعث متاثرہ بچے کو کراچی سول اسپتال گیا، جہاں بچے کی شناخت 12 سالہ فرمان کے نام سے ہوئی۔ بچہ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پقام پر گرنے سے پہلے بھی کئی افراد گر کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ کو تاحال ہوش نہیں آسکا ہے۔ شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ مقام پر تختے رکھ کر بند کردیا گیا۔

شہر کراچی کبھی اس شہر کی خوبصورتی اور ترقی پورے ملک کے لئے ایک مثال ہوا کرتی تھی، ہر پاکستانی کی خواہش ہوا کرتی تھی کہ اس کا شہر بھی کراچی کہ طرح ترقی کرے، وہاں کا انفراسٹرکچر کراچی جیسا ہو تاہم آج دیگر شہر ترقی کی سیڑھیوں پر گامزن ہے لیکن شہر کراچی کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، سڑکیں، شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔ آوارہ کتوں کی سڑکوں پر بھرمار ہے۔ یہ تمام مسائل کسی نہ کسی طرح شہریوں کی براہ راست پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں بارشیں لوگوں کے لئے ایک رحمت ہوتی ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ شہر کراچی میں انتطامیہ کی نہ اہلیوں کے باعث بارشیں شہریوں کے لئے زحمت بن جاتی ہے، گزشتہ برس مون سون کی پہلی بارش جوکہ محض تھوڑی دیر ہوئی، وہ شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہ تھی، کیونکہ اس تھوڑی دیر کی بارشوں میں دیوار گرنے ، مکان کہ چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے جیسے حادثات میں 5 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *