ٹنڈر پر ملے، ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی ہوگئی


0

وقت کے ساتھ ساتھ معاشرتی تبدیلیاں دیکھانے میں آرہی ہیں جیسکہ پہلے ہمارے معاشرے میں لڑکے لڑکیوں کے رشتے زیادہ تر خالہ، پھوپیوں اور رشتہ آنٹیوں کے ذریعے ہی طے پاتے تھے، لیکن چند برسوں میں اس حوالے سے کافی تبدیلی آئی ہے اور اب اکثر یہ سُننے کو ملتا ہے کہ کسی کا رشتہ فیس بک گروپ کے ذریعے ہو گیا یا کسی نے خود اپنے پارٹنر کو کسی آن لائن فورم پر پسند کیا ہے بلکہ اب تو رشتوں کے لئے باقاعدہ آن لائن سروسز بھی موجود ہیں جو گھر بیٹھے اچھے رشتے بتاتی ہیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی ایک نوجوان جوڑا سامنے آیا ہے جس میں لڑکی لڑکے نے ایک دوسرے کو مشہور ڈیٹنگ ویب سائٹ’ ٹنڈر’ پر پسند کیا اور دونوں کی شادی ہوگئی۔بخبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی رہنے والی پلوشہ نے اپنے شوہر فوزان سے ٹنڈر پر ملیں ،پہلے دونوں ایک دوسرے کے دوست بنے اور پھر یہ دوستی اتنی مضبوط ہوئی کہ بالآخر بات شادی تک جا پہنچی۔

Image Source: Screengrab

اس حوالے سے پلوشہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنے کزنز اور دوستوں کے کہنے پر 2019 میں ٹنڈر استعمال کرنا شروع کی ،ان کے خیال ہے کہ اس ویب سائٹ پر ایسا کچھ نہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے ، ہاں یہ ضرور ہے کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ پلوشہ مزید بتاتی ہیں کہ ٹنڈر پر رابطہ ہونے کے ایک 2 دن بعد ہی ہم دونوں نے فون نمبر اور وٹس ایپ نمبر ایک دوسرے سے شیئر کئے، اس کے بعد ایک دن آیا کہ ہم دونوں اپنی ہر بات ایک دوسرے سے شیئر کرنے لگے اپنا ہر دکھ سکھ اور خوشی غم ایک دوسرے کو بتانے لگے، اس طرح ہماری دوستی مضبوط ہوتی چلی گئی۔ ہم دونوں نے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا اور پہلی آمنے سامنے ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں کی ، پھر دونوں فیمیلیز کی ملاقات ہوئی اور بات پکی ہوگئی ، شادی والے دن پلوشہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹنڈر پر ایک اجنبی سے واقفیت شادی میں بدل جائے گی۔البتہ ان کے شوہر فوزان بتاتے ہیں کہ وہ بس دیکھنا چاہتے تھے کہ یہ ایپ ہے کیا اور انھوں نے نیٹ ورکنگ کے لیے ٹنڈر انسٹال کیا تھا۔

Image Source: Screengrab

اس بات سے بھی انکار نہیں کہ ان ڈیٹنگ ایپس پر اکثر لوگوں نے غلط بائیو، کسی اور کی تصویر اور اِدھر اُدھر سے کافی کچھ کاپی پیسٹ کیا ہوتا ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا اور ایسے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور ملنے کے دوران اکثر خواتین کو بدتمیزی سے لے کر ہراسانی جیسے واقعات کا سامنا بھی ہوتا ہے لیکن اچھے برے لوگ تو ہر جگہ ہیں اس کی ایک مثال پلوشہ اور فوزان ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کو پسند کر کے فیملز کو اعتماد میں لیا اور فیملیز کے درمیاب سب کچھ خوش اسلوبی سےطے پاگیا۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ان ڈیٹنگ ایپس سے پاکستان میں رشتہ کلچر میں تبدیلی آرہی ہے؟ اس بارے میں فوزان کا کہنا ہے کہ چاہے رشتہ ایپ کے ذریعے ہو یا کسی دوست نے آپ کو ملوایا ہو، رشتہ کلچر میں تبدیلی تو یقیناً آرہی ہے اور لوگ خود اپنے لیے ایسا پارٹنر چننا چاہتے ہیں جسے وہ پہلے سے جانتے ہوں اور جس کے ساتھ ان کی انڈرسٹینڈنگ ہو۔

مزید پڑھیں: ملتان میں 6 بہنوں کی 6 بھائیوں سے شادی کی تقریب

دوسری جانب پلوشہ کا ماننا ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں خاص کر کووڈ کی وباء کے بعد سے سوشل میڈیا نے لوگوں کے لیے ایک دوسرے سے ملنے اور جاننے کے کئی راستے کھولے ہیں اور اس سے مائنڈ سیٹ اور روایتی رشتہ کلچر میں بھی کافی حد تک تبدیلی آرہی ہے اور ان کی جاننے والوں میں دو تین لوگوں کی شادیاں ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے ہی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب لوگ اپنے لیے خود جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں نا کہ رشتہ آنٹیوں کے ذریعے یا فلاں چاچا یا پھوپھی کی بھتیجی کو کوئی جانتا ہے تو چلو اس سے رشتہ کر لو۔۔ اب ایسا نہیں ہے اور آہستہ آہستہ ہی سہی مگر تبدیلی آ رہی ہے۔

Story Courtesy: BBC Urdu


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format