کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ


0

کراچی ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر. کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی

شہر قائد کے مشہور علاقے لیاقت آباد دس نمبر پر واقع احساس پروگرام کے سینٹر پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور 6 افراد کو زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمی فلحال زیر علاج ہیں۔

واقعہ کے فورا بعد پولیس اور رینجر کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جہاں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جانے کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس غلام نبی میمن سمیت سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی کے عالی حکام نے بھی واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دھماکے کی جگہ کا موئنہ بھی کیا۔

جبکہ عباسی شہید اسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر محمد سلیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد ایک شخص کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا البتہ 6 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے جن میں 2 افراد کی حالت فل حال تشویشناک ہے۔

ساتھ ہی انچارج سی ٹی دی مظہر مشوانی کے مطابق 2 حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پل کے اوپر سے دستی بم سے حملہ کیا۔ شبہ ہے کہ دہشتگردوں کا اصل ہدف قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے۔

دوسری جانب گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاقت آباد میں واقع احساس پروگرام کے دفتر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے آج صبح گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب بھی دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *