جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا وراثت میں حصیداری کیلئے مقدمہ درج


1

مرحوم مذہبی اسکالر جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا دعویٰ کرنے والی راضیہ مظفر نے مسلم قوانین کے مطابق وارثت میں حصہ لینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

کیس کی مدعی راضیہ مظفر کے مطابق وہ اسلام آباد کی رہائشی ہیں اور ساتھ ہی وہ مرحوم جنید جمشید کی بیوہ بھی ہیں، انہوں نے 20 اکتوبر 2009 کو ان سے شادی کی تھی۔ وفات سے قبل جنید جمشید ہر مہینے رقم بھیج کر ان کے اخراجات برداشت کرتے تھے۔

کیس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی کے بچوں نے ان کے ورثہ سے متعلق حقائق کو چھپا کر عدالت سے جانشینی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے، چونکہ انہوں نے اپنی قانونی حیثیت کو چھپایا ہوا تھا اس لئے انہیں مرحوم کی شریک حیات اور وراثت میں حق دینے سے انکار کیا جارہا ہے۔

Junaid Jamshed's Third Wife Files Lawsuit To Get Share In Inheritance
Image Source: Pakistan Observer

راضیہ نے جانشینی کے سرٹیفکیٹ اور لاکھوں روپے مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچوں کے حق میں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ جانشینی کے سرٹیفیکٹ کو منسوخ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مسلم قوانین کے مطابق مرحوم کی جائیداد میں اس کو وراثت کا حصہ عطا کرے اور تمام قانونی ورثاء کے مابین جائیداد کو شرعی تقاضوں کے مطابق تقسیم کی ہدایت کرے۔

Junaid Jamshed's Third Wife Files Lawsuit To Get Share In Inheritance
Image Source : Hit In Pakistan

سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سنگل بنچ نے مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے جنید جمشید کے قانونی ورثاء کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جبکہ اس کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر کو ہوگی۔ دریں اثناء عدالت نے مدعا علیہان کو مرحوم کی وراثت کے معاملات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید جانئے: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پرسکون زندگی کا راز بتادیا

واضح ر ہے کہ ،52 سال کی عمر میں ، جنید جمشید اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ 7 دسمبر 2016 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 661 میں خوفناک حادثے میں انتقال کرگئے۔ طیارے کے اس المناک حادثے میں 42 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جیند جمشید تبلیغی جماعت کے مشن کے لئے چترال میں تھے تاہم وہ واپسی اسلام آباد واپس جارہے تھے کہ یہ پرواز حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگئی۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *