بابر جنید نے جنید جمشید کی شادیوں کے بارے میں بتادیا؟

دین کی خاطر موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق گلوکار اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر کھل کر بات کی ہے۔

جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے۔

مرحوم جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والد کی شادیوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

@junaid__jamshed

جنید جمشید کی کتنی شادی تھی؟ | بابر جمشید

♬ original sound – I Love Junaid Jamshed

بابر جنید جمشید نے انکشاف کیا کہ میرے والد مرحوم جنید جمشید نے کُل 3 شادیاں کی تھی، میری معلومات کے مطابق میری والدہ کے علاوہ ان کی 2 بیویاں اور تھیں۔

 انہوں نے بتایا کہ 3 بیویوں میں سے 1 کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا جبکہ میری والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف 4 بہن بھائی ہیں۔

:مذید پڑھیئں

انجان لوگ گھرآ کر پیسہ مانگتے کہ جنید جمشید نے قرضہ لیا تھا،بابر جمشید

جنید جمشید کے بیٹے نے اپنے والد کے ساتھ ماضی کا ایک قصہ بھی سنایا، بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے باپ نے متعدد شادیاں کر رکھیں ہیں، لیکن تم مجھے بتاؤ کہ کیا کبھی میں نے تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے؟

جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں بابا آپ نے اپنی تمام ذمے داریاں پوری کی ہیں اور ہمیں بہت پیار دیا ہے، یہ سن کر وہ مطمئن ہو گئے تھے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

جنید جمشید نے کیریئر کے عروج پر گلوکاری اور موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کی راہ پر ڈالا اور پھر نعتیہ کلام پڑھ کر دل جیت لیے۔

ان کا آخری سفر بھی دین کی تبلیغ کے لیے تھا اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام چترال میں دینِ اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کو حقیقی روشنی کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے گزارے تھے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago