
پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کی بیچ تنازعات کوئی نہیں نئی بات نہیں ہے، ایسا ہی ایک تنازعہ آج کل مشہور شوبز اسٹار سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود کے پروڈکشن ہاؤس کا اداکارہ سلمی ظفر کے مابین سامنے آیا ہے۔
کچھ روز قبل معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں معروف شوبز اسٹار سعود قاسمی اور جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروڈکش ہاؤس پر ان کے تقریباً ایک کروڑ روپے واجب الادا ہیں ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر کام کرنے والے عام ملازمین پر کے بھی پیسے سعود اور جویریہ نے ادا کرنے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی 35 منٹ کی طویل ویڈیو میں سملی ظفر نے مزید کہا تھا کہ جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس میں چھوٹے ملازمین کے ساتھ ناصرف ناروا سلوک برتا جاتا تھا بلکہ وہاں پر کام کرنے والے فنکاروں کو کھانا بھی وغیرہ بھی احسان سمجھ کر دیا جاتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ جیسے اور بھی کئی فنکاروں کو وہاں برباد کیا گیا، میں تقریباً دس برس انتظار کیا تاہم اب صبر سے بات لبریز ہوچکی تھی۔ سلمیٰ ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں سعود قاسمی اور جویریہ سعود کے ڈیفنس میں گھر بنانے پر کہا کہ انہوں ڈیفنس میں گھر بنایا ہے لیکن غیرقانی طریقے سے بنایا ہے۔
ابھی معاملا گرم ہی تھا کہ ایک اداکارہ شیری شاہ سوشل میڈیا پر منظر عام آتی ہیں اور اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتی ہیں جس میں سلمی ظفر کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ جے جے ایس پروڈکٹشن ہاؤس نے ان کے بھی تقریباً 90 لاکھ روپے قریب پیسے ادا کرنے ہیں۔

شیری شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے سعود اور جویریہ کے پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس کے ساتھ دو ڈراموں میں کام کیا۔ جن میں یہ کیسی محبت ہے کی 400 قسطیں تھیں جبکہ دوسرا ڈرامہ یہ محبت ہے کی 200 قسطیں تھیں۔ جس کے تقریباً 1 کروڑ روپے بنتے ہیں البتہ ابھی تک ان کے پیسے انہیں نہیں ملے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جویریہ سعود نے جے جے ایس، ان پر اور انکے شوہر سعود قاسمی پر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بیناد قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سنئیر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی تمام پرانی پی منٹس کافی عرصے پہلے ہی کلئیر کردیں تھیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سعود کے خاندان پر کسی بھی قسم کے بےبنیاد اور ہتک آمیز الزامات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اداکارہ جویریہ سعود نے مزید کہا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس بھی اب قانونی اقدامات اٹھائے ان تمام لوگوں کے خلاف جنہوں نے بغیر کسی تصدیق کے سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شئیر کی۔ جبکہ جویریہ سعود نے اپنے اور اپنے شوہر سعود کی طرف سے تمام میڈیا اور شوبز سے منسلک لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تمام تر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور برے وقت میں سپورٹ کیا۔
واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمی ظفر نے اس بات کو ایک بار پھر کلئیر کیا کہ یہ ویڈیو بنانے کے پیچھے ان کا کوئی ایجنڈا یا سیاست نہیں تھی۔ تمام تر اداکار جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا وہ سب بس ان سے اپنی محنت کی کمائی چاہتے ہیں۔ سلمیٰ ظفر نے اداکار سعود قاسمی پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس دھوکا دہی کا شکار وہ ہی نہیں ہوئیں بلکہ ان کے ساتھ اور فنکار ہوئے ہیں۔
0 Comments