پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری


0

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم “ایک ہے نگار ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا پروجیکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، فلم میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے تھری اسٹارز جنرل نگار جوہر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی تعنیات ہوئیں۔

Image Source: Facebook

اس سلسلے میں دو روز قبل یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے یوٹیوب چینل پر نئی ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری کیا، جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو پاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس میں دیکھا گیا۔

ٹیلی فلم “ایک ہے نگار” کچھ عرصے میں نجی ٹی وی چینل سے نشر کی جائے گی، جس میں ماہرہ خان، بلال اشرف اور سہیل سمیر سمیت دیگر اداکار بھی دکھائی دیں گے۔ اس ڈرامے کو مصنفہ اور ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔ جبکہ فلم ایک ہے نگار میں عدنان سرور ہدایتکار ہیں۔ ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسرز نینا کاشف اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

Image Source: Twitter

نگار جوہر کا شمار ملک کی بہترین سرجنز میں ہوتا ہے، وہ اس شعبے سے سن 1985 سے وابستہ ہیں۔ ٹیلی فلم میں نگار جوہر کا کردار ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ٹیلی فلم کا ابتدائی حصہ آرمی میڈیکل کالج میں عکس بند کیا گیا ہے، جس میں نگار جوہر کی طالبعلمی کی زندگی اور اس کے بعد پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا جائے گا۔

اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرنے کی بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے، جنہیں وہ بے حد پسند کرتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نگار جوہر کی زندگی کی کہانی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا، کیا زندگی ہے، کیا کہانی ہے۔ نگار جوہر کی زندگی کے متعلق جاننا ایسا ہے جیسے ہمارے درمیان موجود عظیم ترین چیزوں میں سے ایک کو جاننا۔

واضح رہے گزشتہ برس یعنی سال 2020 میں نگار جوہر کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ جس کے وہ پاک فوج میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون قرار پائی تھیں۔ جوہر نگار کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ سوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔

اس سے قبل سال 2017 میں انہیں پاکستان کی تاریخ کی تیسری میجر جنرل خاتون قرار پائی تھیں، جو اس عہدے پر پہنچ سکیں تھیں۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا شمار ان 25 بریگیڈیئرز میں شامل تھا جنہیں سال 2017 میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار گوہر کرنل قادر کی بیٹی ہیں، انہوں نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لئے خدمات سرانجام دیں ہیں۔ یہی نہیں لیفٹیننٹ جنرل نگار گوہر ریٹائرڈ میجر محمد عامر کی بھیجی بھی ہیں۔ ریٹائرڈ میجر محمد عامر بھی آئی ایس آئی کے لئے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے لیفٹیننٹ جنرل نگار گوہر کے والدین کافی عرصہ قبل ایک کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے گئے تھے۔

قیام پاکستان سے لیکر آج تک مملکت خداداد کی ترقی اور خوشحالی میں ملک کی خواتین کا کرداد ہمیشہ سے باکمال اور مثالی رہا ہے۔ ایسی ہی خواتین میں ایک نام شازیہ اسحاق کا بھی ہے، جنہوں نے حال ہی میں سی ایس ایس کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے مالاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *