ہمارے سفیر کو پاکستان میں ہراساں کیا گیا۔ بھارت کا بےبنیاد الزام


0

قیام پاکستان کا دن ہے اور آج کا دن ہے۔ اگر آج تک کسی کو یہ یہ نام اور جھنڈا کھٹکتا ہے تو وہ عرض زمین پر بس ایک ہی ملک ہے جس کا نام بھارت ہے۔ اب زورج تو شاید کسی دن مشرق کے بجائے مغرب سے نکل جائے یہ تو ممکن ہے البتہ یہ بلکل ممکن نہیں ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔ بھارت کو بھی گویا عادت سی پڑھ گئی ہے رسوائی حاصل کرنے کی، کبھی کلبھوشن یادیو کی شکل میں تو کبھی پاکستان چائے پینے آنے والے ابھی نندن کی صورت میں۔ جبکہ جواب میں بھارت کے پاس سے بوکھلاہٹ میں کیا آتا ہے۔ کبھی غبارے تو کبھی کبوتر۔ جس پر بھارتی میڈیا ایسے فخر سے بتاتا ہے گویا جہاز گرادیا ہو۔

لیکن اب کی بار تو بھارت اور بھارتی میڈیا نے ایسی حماقت کردی ہے کہ اب کی بار شاید دنیا کو اپنے اوپر ہنسانے کا ارادہ کربیٹھا ہے۔ کیونکہ اس بار بھارت نے پاکستان پر اپنے سفیر کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل اے این آئی نے آج اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی۔ جس میں یہ تعصور دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان میں موجود بھارت کے سفیر کو اسلام آباد میں ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کا تعاقب کیا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ اس ویڈیو کو اگر غور سے دیکھا جائے تو اس موٹر سائیکل سوار اور گاڑی میں کافی لمبا فاصلہ ہے۔ اور بائیک سوار ایک عام سی 70 سی سی بائیک پر سوار تھا۔ اگر آپ غور کریں تو یہ 70 سی سی بائیک کسی کار کا اسلام آباد جیسے شہر میں تعاقب کر سکتی ہے یقیناً نہیں ۔جبکہ بھارتی میڈیا سے تو آپ کسی بھی حماقت کی امید لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس پر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے سفیر گورف آہلوالیہ کو موٹر سائیکل سوار کی جانب سے ڈرانے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

جبکہ اس ہی ٹوئیٹ کے فوری بعد پاکستانی نوجوان نے ایک ایسی ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے لوگ بھارت میں حقیقتا پاکستانی ہائی کمشنر کی گاڑی کا تعاقب کرکے ان کو ہراساں کررہے ہیں۔ گویا بھارتی میڈیا کسی فورا ہی آئینہ ہی دیکھا دیا ہو۔

یاد رہے واقعہ بھارتی کے دارلحکومت دہلی میں پیش آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کا ناصرف تعاقب کیا تھا بلکہ ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ بعدازاں بھارتی حکام نے دو اپنے افسران کو جاسوسی کے الزام میں برطرف کردیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب بھارت نے جب بھی پاکستان پر کوئی الزامات عائد کئے، ان کے ثبوت پیش نہیں کئے۔ ہر تھوڑے عرصے پر بھارت اور بھارتی میڈیا ایسی کوئی حماقت کرجاتا ہے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی خوب بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

یاد رہے بھارت کی جانب سے یہ تمام معاملات میں اس وقت سے زیادہ شدت آئی ہے جب سے اس نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے کیونکہ پاکستان اور پاکستانی میڈیا دنیا بھر میں بھارت اور بھارتی افواج کا مکروفریب چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ جس سے بھارت کے کردار پر اب دنیا میں سوال ہونے لگا ہے۔ اور بھارت اپنا غصہ اتارنے کے لئے ایسی حماقتیں کر بیٹھتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *