موبائل فون اسکول کیوں لائے؟ ٹیچرز نے بچوں کے موبائل ہی جلا ڈالے


0

اس بات سے انکار نہیں کہ موبائل فون کے آنے سے بہت سے کام آسان ہوگئے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ وقت کی بھی ضرورت بن چکا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ موبائل فون کے بے شمار فوائد کے ساتھ کئی نقصانات بھی ہیں۔ تاہم یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اس کو کس مقصد کے لئے استعمال کررہا ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ آج کل نوجوان نسل کے ساتھ چھوٹے بچوں میں بھی موبائل فون کااستعمال بڑھتا جارہا ہے اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے والدین کے ساتھ اساتذہ بھی پریشان ہیں۔

انڈونیشیا کے ایک اسکول میں بچوں میں موبائل فون کی عادت کو چھڑوانے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹیچر آگ کے ڈرم میں ایک ایک کرکے موبائل فون پھینک رہی ہیں۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو انڈونیشیا کے کسی اسکول کی ہے جہاں کے اساتذہ نے بچوں کے بے تحاشہ موبائل استعمال کرنے کی عادت سے تنگ آکر سزا دینے کا یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا اور طلبہ کے فون ضبط کرکے انہیں آگ میں ڈال  دیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچرز ایک ڈرم میں بھڑکتی آگ میں موبائل فونز پھینک رہی ہیں۔ اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ان کی ایک نہ سنی۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کئے جارہے ہیں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا اسمارٹ فون سے جان چھڑانے کا یہ بہترین طریقہ ہے جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بطور استاد طالب علموں کے ساتھ ایسا سلوک ٹھیک نہیں، سزا کا کوئی اور بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا۔

خیال رہے کہ پہلے اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال پہلے ممنوع ہوتا تھا لیکن کورونا وائرس کے بعد آن لائن کلاسز کی وجہ اب اسکولوں میں بھی اسمارٹ فونز  استعمال کیے جارہے ہیں ۔جب سے اس کا استعمال بڑھا ہے نوجوان کیا بچے بوڑھے سبھی اس قدر مصروف ہوگئے ہیں کہ نہ ان کو سونے کی پروا ہے نہ کھانے کی، دن ہو یا رات، سردی ہو یا گرمی، جلدی میں ہو یا آرام میں، موبائل فون ہر وقت ساتھ نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں: راہ چلتے فون پر بات چیت کرنے والی خاتون بچے سمیت گٹر میں گر گئیں

اب تو 2 سال کے بچے بھی بڑی مہارت سے موبائل فون استعمال کر لیتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب چھوٹے چھوٹے بچے بھی ماں باپ کے موبائل فون سے کبھی کھانے اور کبھی گھر کی آرائش کا سامان آرڈر کردیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکا کی ریاست نیوجرسی میں پیش آنے والے ایسا ہی ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا تھا کہ جب دو سالہ ایانش نے اپنی ماں کے موبائل فون میں کھیلتے کھیلتے دو ہزار ڈالر کی اشیاء کا آرڈر دے دیا تھا اور کمپنی نے یہ سامان گھر بھی پہنچا دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *