شادی کے موقع پر دولہانے طیش میں آکر دلہن پر تھپڑ برسادئیے

آج کل کی شادیاں بھی بالکل فلموں جیسی ہوگئیں ہیں جن میں اگلے لمحے کیا ہوجائے کسی کو کچھ پتا نہیں ہوتا ، عام طور پر ایسی صورتحال میں مہمان کیا خود میزبان بھی ہقا بقا رہ جاتے ہیں۔ جیسکہ کبھی کوئی دلہن ہونیوالے دولہا کے گنجے ہونے پر شادی سے انکار کر بیٹھتی ہے تو کبھی دولہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھا لیتا ہے۔ اسی حوالے سے ان دنوں ایک بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کے دن جوڑے کو مالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دولہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو میں دوران تقریب صورتحال اچانک اس وقت بدلی جب دولہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دولہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔ دولہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دولہا پر پھینکی جس کے بعد دولہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردئیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو سے متعلق یہ پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا ہے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں پڑوسی ملک بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑا تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں سکون سے بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔

مزید برآں ، حالیہ دنوں میں بھی شادی کے موقع پر بھارتی ریاست اتر پردیش میں انوکھا واقعہ پیش آیا کہ جس میں ایک دلہن دھوکا کھانے سے بال بال بچ گئی کیونکہ جب اسے یہ پتا چلا کہ اس کے دولہا نے استقبالیہ پر وگ پہنی ہوئی ہے تو اس نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب شادی کے منڈپ میں دولہا دلہن کے درمیان ورمالا پہنایا جانا تھا تو دلہن نے محسوس کیا کہ دولہا بار بار اپنے سر کو چیک کررہا ہے ، اس کے پوچھنے پر اسے معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے اور اس نے وگ پہنی ہوئی ہے۔ دولہا کے اس انکشاف نے دلہن کو اس قدر چونکا دیا کہ وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔ دلہن جب ہوش میں آئی تو اس نے دولہا کو گنجا ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ اس سے شادی نہیں کرے گی ، دلہن کے گھر والوں نے اسے بہت سمجھایا لیکن اس نے کسی کی بھی نہ مانی اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔یوں دولہااجے کمار کے ارمانوں پر اوس پڑگئی اور وہ شادی کیے بغیر اپنے گھر لوٹ گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago