بھارت میں مسلمان لڑکے پر “جئے شری رام ” کا نعرہ نہ لگانے پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں مقیم مسلمانوں پر ہندوؤں کے وحشیانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انتہا پسند ہندو مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر کرتے ہیں۔ حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع متھورا میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان لڑکے جئے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کوڑے مارے۔ نوجوان لڑکے پر اس بہیمانہ تشدد کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی۔

تاہم انڈین میڈیا کے مطابق گائے کی رکھوالی کرنے والے چوکیداروں نے مسلمان لڑکے اور اس کے ساتھیوں پر گائے کی اسمگلنگ کاالزام عائد کیا۔ اس خبر کے بارے میں ہندوستان ٹائمز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں متاثرہ لڑکے کے علاوہ چار دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج معالجے کے لئے شفٹ کردیا گیا ہے۔

Image Source: Screengrab

دوسری طرف ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اسلاموفوبیا کے خلاف ایک سرگرم کارکن نے اس واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ اس مسلمان لڑکے کو اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے بے دردی سے مارا پیٹا اور “جئے شری رام “کے نعرے لگانے پر مجبور پر بھی کیا ،جب کہ متاثرہ لڑکے نے یہ اطلاع دی کہ پولیس نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی رپورٹ سے “جئے شری رام” کے نعرے لگوانے والی بات نکلوا دے۔

بھارت میں مسلمان لڑکے پر اس تشدد کے واقعے کی اس ویڈیو کو ایک ہندو مسلم صحافی نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات بھارت کی مختلف ریاستوں میں روزانہ کی بنیاد پر رونما ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں پچھلے دو سالوں کے دوران اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر تشدد حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانیوں کی مسلمانوں کو بے دردی سے مار پیٹنے کی ویڈیوز اکثر ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں ہندوستانی شہری نے مسلمان شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ملزم متاثرہ شخص پر ہولناک انداز سے تشدد کر رہا ہے اور اسے پاکستان مخالف نعرے لگانے پر بھی مجبور کر رہا ہے نیز اس پرتشدد کارووائی کے دوران بےبس مسلمان شہری اس ہندو کے پیروں کو پکڑکے رحم کی بھیک مانگتا رہتا ہے۔

Image Source: AP

یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ ہندوستان میں مذہب پر مبنی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور حالیہ برسوں میں تو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے سبب کچھ لوگوں نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طاقت ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تحت خطرناک حد تک عدم برداشت کا شکار ہو رہی ہے۔

انہی وجوہات کی وجہ سے گذشتہ سال شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران پرتشدد ہجوم نے 22 سالہ لڑکے کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر ہلاک کر دیا۔ اس حوالے سے دہلی پولیس نے تصدیق کی کہ ہجوم نے اس کی مسلم شناخت جاننے کے بعد اس پر حملہ کیا اور جب وہ بے ہوش ہوگیا تو لوگوں نے اس لڑکے کو آگ لگادی۔

یہی نہیں بھارت میں تو مندر سے مسلمان لڑکے کا پانی پینا بھی جرم بن گیا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندوؤں کے ایک مندر میں پانی پینے پر مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلمان لڑکے پر تشدد کا واقعہ اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جبکہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص کو مسلمان لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ،بھارت میں  ہندو لڑکے سے شادی سے انکار پر ایک مسلمان لڑکی کو بھی زندہ جلا دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ریاست بہار کے ضلع وِشالی میں پیش آیا ، جہاں ایک 20 سالہ لڑکی کو تین ہندو نوجوانوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago