جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ کا بشریٰ انصاری کو سخت جواب

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور ملک کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مابین جاری لفظی گولا باری میں جنت مرزا کے منگیتر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی انٹری، ٹک ٹاکر نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو “جاہل عورت” قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جنت مرزا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ جنت مرزا نے اپنی پنٹ پر ایک چین باندھ رکھی ہے تاہم اس چین کے اندر مسیحی برادری کا مقدس سلیب بھی منسلک تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا سامنا کرنا پڑھا، وہیں مسیحی برادری کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں واقعے کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کس مجروح کرنے کے لئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

Image Source: Instagram

بعدازاں جنت مرزا کی جانب سے مسیحی برادری کے لئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پی آر پیکج کے طور پر ایک چین موصول ہوئی تھی، جسے پہن کر انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، تاہم لوگوں کے ردعمل سے اندازہ ہوا کہ چین کے مسیحی برادری کی مقدس صلیب بھی منسلک ہے۔ لہذا اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے، تو وہ سچے دل سے معذرت خواہ ہیں۔

تاہم ٹک ٹاکر جنت مرزا کی متنازعہ ویڈیو، تصویر اور اہف آئی اے میں دائر درخواست کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی، جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ان جاہل اسٹار پر در فٹے منہ تو بنتا ہے، افسوس، اسلام کا پتہ نہ کسی اور مذہب کا۔

Image Source: Instagram

جس پر جنت مرزا کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ، انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کر کے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں، آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں۔

Image Source: Instagram

یہی نہیں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بہن الیشبا انجم نے بھی جہاں اداکارہ بشری انصاری کو بھر پور جواب دیا وہیں اب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ بھی منگیتر کی حمایت میں بول اور لیجنڈری اداکارہ کے لئے سخت جملوں کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں عمر بٹ کا کنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے، آپ میں اخلاقیات کی کمی ہے، آپ کو تمیز ہی نہیں ہے، آپ نے ثابت کردیا کہ آپ جاہل “ترین عورت” ہیں۔ آپ کو کوئی حق نہیں ہے کہ آپ کسی کو ایسا کہیں یا آپ مر جائیں یا آپ کا خاندان اجڑ جائے۔ آپ تھوڑی تمیز سیکھیں، ہم سب کے لئے اچھا ہوگا۔

Image Source: Instagram

عمر بٹ نے مزید کہا کہ جہاں انسان سے غلطی ہو، اسے فوراً معافی مانگ لینی چاہیے، جنت سے غلطی ہوئی تھی، اس نے معافی مانگ لی ہے، لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں، یہ ہفتے پرانی بات ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اماں جی، آپ لوگ اسلام کی بات نہ کریں، کیونکہ آپ لوگ اس دائرے سے کوسو میل دور ہیں، آپ لوگ اس دائرے میں نہیں آتے ہیں، لہذا آپ لوگ ہمیں اسلام نہ سیکھائیں۔

ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ جنت سے غلطی ہوئی تھی، اس نے معافی مانگ لی ہے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اتنی آسانی سے نکل جائینگی تو ایسا نہیں ہے، جنت نے غلطی کی تھی، اس نے معافی مانگی ہے، آپ کو بھی معافی مانگنی پڑے گی۔ آپ کسی نے یہ حق نہیں دیا ہے کہ آپ۔سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا دیں، در فٹے منہ، لعنت وغیرہ۔

واضح رہے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اچانک ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی چند تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جس میں دونوں سفید رنگ کے ملبوسات پہن رکھے تھے، اس دوران ایک مداح نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ آپ کی منگنی ہوگئی ہے؟ جس پر جواب میں انہوں نے لکھی (بی پی) یعنی بات پکی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago