شادی کے دن سج سنور کے دلہن امتحان دینے پہنچ گئی

شادی کی دن ہر دُلہن کو اس بات کی فکر لاحق ہوتی ہے کہ اس کا جوڑا، جیولری اور میک اپ بالکل پرفیکٹ لگے اور اسے دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرے لیکن کیا آپ نے کبھی کوئی ایسی دلہن دیکھی ہے جو ان فکروں سے آزاد ہو اور اپنی تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں ہال کے بجائے سج سنور کے امتحان دینے امتحانی مرکز پہنچ جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی عروسی جوڑے میں بیوٹی پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دولہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحان دینے پہنچی۔

Image Source: Screengrab

بھارتی ریاست گجرات میں راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی نجی جامعہ سے بیچلرز کر رہی ہے اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں۔دلہن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے امتحان دینا بہت ضروری تھا جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن دیوالی کی چھٹیوں کے بعد پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔

Image Source: Screengrab

شیوانگی نے بتایا کہ امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے گھر والوں سے اس بات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہے جس پر گھر والوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا اور پھر امتحان دینے کے بعد ان کی شادی کی تقریب ہوئی۔

مزید پڑھیں: دولہا دولہن کا شادی میں غیر حاضر مہمانوں سے انوکھا انتقام

عروسی جوڑے میں امتحانی پرچہ حل کرنے میں مگن بھارتی دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے ایک ہی دن میں سینکڑوں صارفین نے دیکھا ہے اور اپنے کمنٹس کے ذریعہ شیوانگی کی تعریف کی ہے کہ اس نے شادی سے قبل امتحان میں شرکت کو ترجیح دی ، ساتھ ہی ساتھ شیوانگی کے شوہر کو بھی ان کے اس فیصلے پر ساتھ دینے پر سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے دن شادی بیاہ کے موقع پر دولہا دلہن کی طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہوتی ہیں۔ کسی میں دلہن اپنے پسندیدہ گانا نہ چلانے پر ہال میں جانے سے انکار کر دیتی ہے۔ کبھی دلہا دلہن اسٹیج پر پش اپس لگانے کا مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔ شادی کے موقع پر پڑوسی ملک بھارت میں بھی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جب جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑ اتھا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ ایسی ناخوشگوار صورتحال میں ایک نوجوان جوڑا بڑے سے المونیم کے برتن میں بیٹھ کر اپنی شادی کے مقام پر پہنچ گیا، سوشل میڈیا پر دولہا دلہن کے برتن میں بیٹھ کر تقریب تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Story Courtesy: GEO NEWS

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago