شراب نوشی کے باعث دولہا نے آنے میں دیر کردی، دلہن نے کسی اور سے شادی رچالی

پڑوسی ملک بھارت میں شادیاں اب کسی فلم سے کم نہیں رہیں کیونکہ ان شادیوں میں فلموں کی طرح سسپنس ، کامیڈی اور ٹریجڈی سب ہی شامل ہے۔ حال ہی میں بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا میں ایک شادی کے دن ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں شرابی دولہے کے دیر سے تقریب میں پہنچنے پر دلہن نے ہال میں موجود دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی 22 اپریل کو بلڈھانہ ضلع کے ملکا پور پنگڑا گاؤں میں ہونے والی تھی، تمام تیاریاں ہو چکی تھیں اور شادی کی تقریب کا وقت شام چار بجے رکھا گیا تھا۔ دلہن اور اس کے اہل خانہ دولہے کے پنڈال تک پہنچنے کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ شام آٹھ بجے تک منڈپ پر نہیں پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ دولہا اور اس کے دوست ڈانس کرتے رہے۔

Image Source: File

دولہا اور اس کے دوست نشے میں دھت تھے اور شام 4 بجے کی بجائے 8 بجے منڈپ پر آئے اور لڑنے لگے، جب دولہا منڈپ پر پہنچا تو دلہن کے والد نے اپنی بیٹی کی شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔اس کے بعد دلہن کے والد نے شادی میں آنے والے ایک رشتہ دار سے مشورہ کیا اور اس کے بعد اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروا دی۔

Image Source: File

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں فلمی طرز کا ایک انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں زبردستی سندور لگاکر سبھی کو حیران کردیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن مہمانوں کے ہمراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے ہی والے ہوتے ہیں کہ اس دوران دلہن کا آشنا چہرے پر رومال باندھے وہاں پہنچ جاتا ہے اور آتے ہی فلمی انداز میں زبردستی دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیتا ہے حالانکہ دلہن اس سے بچنے اور اپنے چہرہ دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن لڑکا اپنی جیب سے سندور کی پوٹلی نکال کر پوری کی پوری لڑکی پرانڈیل دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: تھپڑ کیوں مارا؟ دلہن نے دولہا کو چھوڑ کے کزن سے شادی کرلی

ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی خاتون کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو پڑھا لکھا کر دوسری شادی کروا کے مثال قائم کردی۔ کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو سنیتا کے ساتھ ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹا کرغزستان چلا گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کے باعث چل بسا۔ ایسے میں کملا دیوی نے اپنی بہو کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اپنی بہو کو تعلیم سے آراستہ کروایا جس کے بعد وہ اسکول میں لیکچرار مقرر ہوئی اور پھر اس کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago