عیدالفطر کے موقع پر شوبز شخصیات کے مداحوں کے نام خصوصی پیغامات

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پرستاروں کو ناصرف عید کی دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں بلکہ نیک تمناؤں اور دعائیں بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں امت مسلمہ آج عیدالفطر انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا دہے ہیں، اس موقع پر نامور پاکستانی شوبز اسٹارز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے پرستاروں کو عید کی مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین نام اداکارہ عائزہ خان نے عید کے پرمسرت موقع پر انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ہمراہ ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں ان کے بچے شرارتیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اس ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے بھی عید کے موقع پر مداحوں کے نام انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا، جس میں انہوں نے تمام لوگوں عید کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی تمام رمضان عبادات کو اپنی بارگاہ قبول فرمائے۔

اس موقع پر عدنان صدیقی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آج عید پر ان کی فلم ریلیز ہوچکی ہے، انہیں امید ہیں کہ سب کو فلم بہت پسند آئے گی۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کہنے کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا ، اور انہوں نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں مختلف پوز بناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیجنڈری اداکار شان شاہد کی جانب سے منفرد انداز میں عید مبارک کا پیغام جاری کیا، اداکار نے انڈسٹری میں ادا کئے گئے اپنے مشہور کرداروں پر مشتمل ایک تصویر شئیر کی اور تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔

سئینر اداکار نعمان اعجاز انسٹاگرام پر جاری عید پیغام میں لکھا کہ میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک، ساتھ مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہتے ہیں کہ، بچپن سے تمنا تھی، کوئی ایسا ملے جسے پاکر میں دنیا بھولا دوں اور پھر مجھے موبائل مل گیا، کوشش کریں یہ عید گھر والوں کے ساتھ منائیں، ناکہ اپنی تمنا کے ساتھ، ہم سب پر اللہ کی رحمت ہو۔

اداکارہ اور پروڈیوسر امر خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کہنے کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا، انہوں نے عید کے خوبصورت جوڑے میں اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور بہت سارا سکون، سلامتی اور دعائیں بھی پیش کی۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہار نے عید کے خوبصورت موقع پر سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر والدہ اور اداکارہ گل رعنا کے ہمراہ تصویر شئیر کی۔ عید کے خصوصی پیغام میں گلوکار نے تمام مداحوں کو عید مبارکباد پیش کرتے ہوئے، سب کو ڈھیر سارا پیار اور دعائیں پیش کیں۔

عید کے پرمسرت موقع پر اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ہمراہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔

اداکارہ حریم فاروق نے بھی عید کے خصوصی موقع پر انسٹاگرام پر عید کے جوڑے میں تصاویر شئیر کی، جہاں انہوں نے تمام مداحوں کو عید الفطر کی بہت مبارکباد اور دعائیں دیں وہیں انہوں نے معروف ڈیزائنر عاصم جوفا کو عید کے زبردست جوڑے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 hours ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

1 week ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago