بہو کا اپنی ساس پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

کہتے ہیں کہ ساس بہو کا مسئلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے اور آج تک قائم ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف برصغیر میں ہے بلکہ کافی حد تک مغربی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ پہلے تو یہ مسئلہ صرف لڑائی جھگڑوں تک محدود تھا لیکن اب ان لڑائیوں میں اس قدر شدت آگئی ہے کہ ساس اپنی بہو پر اور بہو اپنی ساس پر تشدد کرنے سے بھی باز نہیں رہتیں۔ ایسی ہی ایک بہو کی اپنی ساس پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں اس نے اپنی بوڑھی ساس کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں خاتون بھارتی معلوم ہوتی ہیں جنہوں نے اپنی ہی ساس کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساس بہو کسی بات پر جھگڑ رہی ہیں یکدم بہو غصے میں اٹھ کر ساس کے منہ پر تھپڑ مار دیتی ہے۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ متعدد صارفین نے بہو کے اس اقدام پر استغفر اللہ لکھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اللہ ایسی بہوؤں کو ہدایت دے۔

Video Source: Instagram

اس سے قبل بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں ساس پر بہو کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ستر سالہ راج رانی جین پر بہو سنگیتا نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کی ،اینٹیں برسائیں اور پھر گلہ گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بہو نے اچانک ہی بغیر کسی وجہ کے مارنا شروع کردیا۔شوہر نے بیوی کے برے رویئے کے بعد ماں پر تشدد کا شک ہونے پر گھر میں خفیہ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا تھا۔ شوہر کا کہنا تھا کہ سنگیتا کا اصل چہرہ سامنے لانے کے لیے کیمرہ لگایا۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا جو وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے سنگیتا کو گرفتار کرلیا۔ ماں پر ظلم کے بعد سندیپ کمار نے بیوی کو طلاق بھی دیدی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بدبخت بیٹے کا والدہ پر ہولناک تشدد، ویڈیو وائرل

ساس اور بہو کے رشتے اور تعلقات کا انحصار ایک دوسرے سے برتاؤ پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر دونوں ایک دوسرے کا مقام تسلیم کریں، عزت اور محبت سے پیش آئیں ، ایک دوسرے کی ضروریات اور احساس کا خیال رکھیں اور دکھ سکھ میں شریک رہیں تو یہ رشتہ مضبوط اور مثالی ہوجاتا ہے بلکہ کبھی کبھی یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ یہ رشتہ خونی رشتہ پربھی سبقت لے جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی خاتون کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو پڑھایا لکھا کر خود اس کی دوسری شادی کروائی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔ کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو بہو سنیتا کے ساتھ ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹا کرغزستان چلا گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کے باعث چل بسا۔ لہٰذا کملا دیوی خاتون نے بہو کا تنہا نہ چھوڑا بلکہ اپنی بہو کو تعلیم سے آراستہ کروایا جس کی وجہ سے سنیتا اسکول میں لیکچرار مقرر ہوئی جبکہ شادی کے 5 سال بعد اس کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

6 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago