آئی بی اے میں خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، طلباء کا احتجاج جاری


-1
-1 points

موجودہ دور میں صنف نازک ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ آ گئی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیمی اور انتظامی اداروں سے لیکر عسکری میدان تک ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین نے خود کو منوا بھی لیا ہے۔ لیکن آج بھی خواتین بظاہر خود مختار اور آزاد ہونے کے باوجود مردوں کی ہراسگی کا سامنا کر رہی ہیں۔

ہراسانی کا ایسا ہی ایک واقعہ پچھلے دنوں کراچی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کیمپس میں پیش آیا جس میں محکمہ فنانس کی خاتون عہدیدار کو ہراساں کیا گیا، جبکہ اس واقعے پر آئی بی اے طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔

Image Source: File

آئی بی اے کی خاتون عہدیدار کے ساتھ ہراسگی کا یہ واقعہ مبینہ طور پر ایک طالب علم کی جانب سے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا گیا، تاہم ادارے کی جانب سے واقعے پر نوٹس نہ لئے جانے پر طلباء کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ اس واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سماجی رہنما جبران ناصر نے بھی ٹوئٹ کی۔

اس واقعے کے عینی شاہد محمد جبرائیل جو کہ بی ایس اکنامکس کے نویں سمسٹر کے طالب علم ہیں، نے اس واقعے کے بارے میں اگست میں فیس بک پر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ “ کچھ دن پہلے ، میں نے آئی بی اے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ایک انتہائی تضحیک آمیز واقعہ دیکھا، آئی بی اے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں میری آنکھوں کے سامنے تنویر نامی ایک شخص خاتون ملازم پر چیختا ہے کہتا ہے کہ میں رات تک تمہیں بٹھاونگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ، یہ وہ الفاظ تھے جو میں نے خود اپنے کانوں سے سنے ،کوئی بھی شخص کیسے اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ طالب علموں کی سامنے ایک خاتون ملازم کی تذلیل کرسکتا ہے۔”

Image Source: Facebook

آئی بی اے کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 16 ستمبر کو جبرائیل کو سماعت کے لیے بلایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فیس بک سے اپنی پوسٹ ہٹا دیں اور سوشل میڈیا پر معافی کی ایک پوسٹ شیئر کریں کیونکہ ان کے اقدام سے ادارے کی بدنامی ہو رہی ہے۔ بات نہ ماننے کی صورت میں انتظامیہ نے طالب علم کو نکالنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے طالب علم جبرائیل کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی پر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اور 20 ستمبر کو درجنوں طلبہ وطالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلباء یونیورسٹی کی عمارت کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں اور پلے کارڈز پر نعرے درج ہیں کہ آئی بی اے کو فاشزم کی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا۔

ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طالبعلم کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی پر جبران ناصر نے طلبہ کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی ویڈیوز شیئر کیں۔

علاوہ ازیں ، اس واقعے میں ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون عہدیدار کو اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کا مخاصمانہ رویہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ البتہ سماجی حلقوں نے آئی بی اے یونیورسٹی میں ہراسانی کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی بی اے کے طلباء کی جامعہ کراچی میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا معاملہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی بی اے کے جامعہ کراچی میں واقع کیمپس کے ایک طالبعلم اور طالبہ کو کچھ لڑکوں نے ہراساں کیا تھا جس کے بعد ان تمام لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

-1
-1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format