حیدرآباد میں خاتون کی نامناسب ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

خواتین کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک کرنے مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے، یہ وقت گزرنے کے ساتھ دنیا میں ایک سنگین مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے، افسوس کے ساتھ ہمارے ملک پاکستان میں بھی ایسے کیسز کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہی بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک واقعہ اتوار کے روز حیدر آباد سے رپورٹ ہوا۔ جہاں اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے اتوار کے روز حیدر آباد سے ایک شخص کو گرفتار کیا، ملزم پر مبینہ طور پر لڑکی کو حراساں کرنے اور نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

Image Source: File

حیدرآباد میں کاروائی کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کئی روز سے لڑکی کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کر رہا تھا۔

اس موقع پر سائبر کرائم یونٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے لڑکی کی نامناسب ویڈیو بنائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں مجرم نے مبینہ طور لڑکی کے واش روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا تھا۔ بعدازاں ملزم نے لڑکی کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا گیا تھا۔ جہاں ملزم نے لڑکی کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی تھی۔

Image Source: ARY News

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم یونٹ نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملزم کے موبائل فونز سے ایسی دیگر ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔

بلاشبہ انٹرنیٹ کی ایجاد آج دنیا میں انسانوں کے لئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے، لیکن افسوس کے کہنا پڑھ رہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پچھلے کچھ عرصے میں خواتین، چھوٹے بچے اور بچیوں کو جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خواتین کو روازانہ کی بنیاد پر انٹرنیٹ پر بلیک میلنگ، آن سائبر بولنگ، ہراسمنٹ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

Image Source: File

ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بھی پیش آیا تھا، جہاں ایک نوجوان نے لڑکی کو محبت اور منگنی کے جھانسے کے بعد نامناسب ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میلنگ شروع کردی، اور پسیوں کے مطالبات شروع کر دیئے۔ جس پر خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی، بعدازاں ملزم کو کاروائی کے نتیجے میں گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ خواتین کو آن لائن عصمت دری کی دھمکیوں، آن لائن ہراساں کرنے، سائبر اسٹاکنگ ، بلیک میلنگ کے واقعات روزمرہ کی بنیاد پر رونما ہورہے ہیں۔حال ہی میں عدالت نے طالبہ کے اغواء، ریپ اور پورن وڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ ان شیطان صفت میاں بیوی نے طالبہ کو اغواء کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بناکر وائرل کردی تھی۔ اس کے علاوہ یہ ملزمان کم عمر بچیوں اور شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناکر ان کی ویڈیوز وتصاویر بناتے تھے۔

مزید پڑھیں: نازیبا تصویریں اور ویڈیوز سے خواتین کو ہراساں کرنے والا مجرم گرفتار

نامناسب تصاویر کی بنیاد پر بلیک میلنگ جنسی تشدد اور زیادتی کی شکل ہے، جو متاثرہ شخص اور اس کے اہلخانہ کو شرمندہ کرنے، دباؤ میں لانے، بےعزت کرنے اور پیسہ وصول کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پھر اس کے نتائج انتہائی خراب سامنے آتے ہیں ۔ اکثر خواتین یا متاثرہ فرد ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی جیسا راستہ اختیار کرلیتے۔ لہٰذا ایسے تمام لوگوں کو چاہئے، اس قسم کے کسی بھی جرم کو ہوتا دیکھیں یا متاثر ہوں، تو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو اطلاع کریں تاکہ ملزمان کیفرکردار تک پہنچ سکیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

10 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago