پیپلز پارٹی رہنما شوہر کے بیوی کو تھپڑ مارنے کے سین پر برہم ہوگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے’خدا اور محبت‘ شوہر کا بیوی کو ’تھپڑ‘ مارنے کا سین دکھانے پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پوسٹ میں ’خدا اور محبت‘ کے سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ منظر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کرتے دکھایا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کی نشر ہونے والی آخری یعنی 33 ویں قسط میں ڈرامے کا کردار ناظم شاہ (سہیل سمیر) اپنی اہلیہ صاحبہ (سنیتا) مارشل کو معمولی بات پر تھپڑ رسید کر دیتے ہیں۔

Image Source: Instagram

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شوہر اپنی اہلیہ کو ماہی کے کردار کے ساتھ مزار پر جانے کے معاملے پر ہونے والی گفتگو کے دوران تھپڑ مار دیتے ہیں۔

اس سین پر پیپلز پارٹی کی رہنما نے سوال اٹھایا کہ مذکورہ بات چیت کو نارمل انداز میں بھی دکھایا جا سکتا تھا مگر انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ڈراما نگار تشدد کے راستے کا ہی کیوں انتخاب کرتے ہیں؟ انہوں نے لکھا کہ صرف ’ٹوپی‘ کے گرنے پر ہی خواتین پر تشدد کا انتخاب کیوں کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کہ ڈراموں میں اس طرح خواتین پر تشدد دکھانے سے دیکھنے والے لوگ بھی مذکورہ عمل کو کاپی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے کردار یعنی میاں اور بیوی کے درمیان نارمل حالات میں بھی بات چیت ہو سکتی تھی مگر ڈراما ساز نے یہ دکھایا کہ جب کوئی مرد غصے میں آتا ہے تو وہ خواتین پر تشدد کرکے ہی پر سکون ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ڈراموں میں مہذب اور خواتین کی عزت کرنے والے مرد کرداروں کو نہیں دکھا سکتے؟

اپنی پوسٹ میں شرمیلا فاروقی نے جس منظر کا ذکر کیا، وہ سین ڈرامے کی 33 ویں قسط کا ہے، جسے 17 ستمبر کو نشر کیا گیا اور مذکورہ قسط کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا۔

Image Source: File

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل ‘لاپتہ’ کی 12 ویں قسط میں ڈرامے میں شوہر کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے اہلیہ (سارہ خان) کو تھپڑ مارا تھا، جس پر شرمیلا فاروقی نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اس کلپ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران شوہربیوی کو تھپڑ مارتا لیکن اگلے ہی لمحے بیوی پوری قوت سے شوہر کو جوابی تھپڑ مارتی ہے ،خوب چرچے ہوئے تھے۔ وائرل ہونے والے اس سین کے مرکزی کردار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ظلم کرے تو وہی کریں جو فلک نے کیا، تو اس بات پر بھی شرمیلا فاروقی نے تبصرہ پیش کیا تھا اور کہا تھاہے کہ ظلم ایک انتخاب نہیں بلکہ تلخ حقیقت ہے۔

تاہم ، مذکورہ ڈرامے میں عائزہ خان کے ایک سین میں خواتین کے ساتھ ہراسانی اور بلیک میلنگ کو ‘حربے’ کے طور پر دکھانے پر بھی شرمیلا فاروقی نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ڈرامے میں یہ منظر نہایت مزاحیہ انداز میں عکس بند کر کے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو واضح کیا گیا لیکن شرمیلا فاروقی نے حساس موضوع کو لاپرواہی سے دکھانے پر ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ، حال ہی میں ماں بننے والی اقراء عزیز نے اپنے شوہر یاسر کی بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرنے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر یاسر کو سراہا۔ سوشل میڈیا پر جب اقراء عزیز کی یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو شرمیلا فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فخربکرنے والی کوئی بات نہیں، بچے کی ذمہ داریاں بٹنا اچھے باپ کی پہچان ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

12 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago