وادئ ہنزہ میں دولہا کا دلہن کو انوکھا سرپرائز

شادی کا دن زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس خاص دن کے لمحات کو خوبصورت اور یادگار بنائے۔ اس لئے شادی بیاہ کی تقریبات پر دولہا دلہن سمیت ان کے اہل خانہ بھی اپنی تمام جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں۔ کوئی اپنی بارات کی انٹری کو مختلف بناتا ہے تو کوئی رخصتی کو اور اسی چکر میں کئی بار ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے ہیں اور جو کبھی تو لوگوں حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں اور کبھی ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں شادی کو یادگار بنانے کے لیے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنی دلہنیا کو رخصت کرنے کے لیے بلڈوزر لے کر پہنچ گیا۔ اب تک ہم نے رولز رائس اور ہیلی کاپٹر میں تو رخصتی ہوتے دیکھی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دلہن کی رخصتی بلڈورز پر کی جا رہی ہے، رخصتی کا یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔

Image Source: Screengrab

ضلع ہنزہ کے علاقے غلکن کے دولہا کریم احمد خان نے اپنی دلہن کو سرپرائز دینے کے لئے بلڈورز کو پھولوں اور لائٹوں سے سجایا، بلیڈ میں کرسیاں بھی لگائیں اور رخصتی کے بعد دونوں گھر کے لیے اسی میں روانہ ہوئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن بلڈورز کے بلیڈ پر کھڑے ہوکر راستے  میں سب کو ہاتھ ہلاتے ہوئے گزر رہے ہیں۔ دولہا کے اس انوکھے سرپرائز کو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے جبکہ باراتی بلڈوزر کے اردگرد ڈانس کرتے رہے اور ساتھ گانے بھی گاتے رہے۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو میں دولہا اور دلہن اپنی رخصتی کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔ یہ بلڈوزر ایک مقام پر جاکر رکتا ہے اور دلہن دولہا نیچے اترتے ہیں جس پر مہمان آتش بازی بھی کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر زیادہ تر صارفین دولہا اور دلہن کی تعریف کررہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ کچھ تنقید بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازم کی ادارے سے محبت، بیٹے کا نام ادارے کے نام پر رکھ دیا

ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے نظر ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر شادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہے کے قریبی دوست اور کزن دولہا دلہن کے ساتھ شیشہ پلائی کی رسم کرتے ہیں اور ایک شیشے کو انتہائی خوبصورت انداز میں پھلوں سے سجا کر اسٹیج پر لیکر آتے ہیں۔ یہ منظر جہاں اسٹیج پر موجود لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دیتا ہے، وہیں دولہے اور دلہن کے لئے بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس دوران دوستوں کی جانب سے ناصرف اسٹیج پر بیٹھے دولہے بلکہ دلہن کو بھی شیشے پلایا جاتا ہے اور رسم کے بعد یہ کزنز اور دوست نیگ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

18 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

19 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago