آپکے بلڈ گروپ میں پوشیدہ کونسی خصوصیات ہیں؟


-1

اگر اب کوئی آپ سے یہ سوال پوچھے تو ذرا سنبھل کے جواب دئیجیےگا کیونکہ آپ کا” بلڈ گر وپ “آپ کی شخصیت کے تمام پہلو بتا سکتا ہے۔
جاپانی محققین کی ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انسان کے بلڈ گروپ اور اس کی شخصیت کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے ۔ A,B,AB اور O یہ بلڈ گروپ کی اقسام ہیں جو اپنے اندر مختلف خصوصیات رکھتی ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منفرد بناتی ہیں۔

معلوم ہے کیسے؟؟

آپ بھی جانیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

۔بلڈ گروپ A
اس گروپ سے تعلق ر کھنے والے افراد فطرتاً ذمہ دار، محتاط، ایماندار اور جذباتی قسم کے ہو تے ہیں۔ یہ اپنے سے جڑے رشتوں سے بہت مخلص ہوتے ہیں۔ یہ لوگ “پہلے تولو پھر بولو” کے مصدق کم گو ہوتے ہیں اور ان کی طبعیت میں شر میلا پن پایا جاتا ہے چنانچہ یہ پر ہجوم جگہوں سے گھبراتے ہیں۔

قدرتی طور پر یہ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور محنت سے جی نہیں چراتے۔ یہ ہر کام دل لگا کر کرتے ہیں۔ ایسے افراد ٹیم ورک پر یقین ر کھتے ہیں اور اپنی ٹیم میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

بلڈ گروپ B

محقیقن یہ بتاتے ہیں کہ اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد اکثر دماغی امراض کا شکار ہوتے ہیں۔

ہمدرد اور حساس طبیعت کے حامل اس بلڈ گروپ کے افراد دوسروں کی رائے کو بہت فوقیت دیتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ منچلے ہوتے ہیں اور ہلہ گلہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ مثبت سوچ رکھتے ہیں لیکن تھوڑے خود غرض بھی ہوتے ہیں۔ یوں کہیں کہ یہ کسی نہ کسی غرض کی خاطر دوسروں سے تعلقات استوار کرتے ہیں۔
عمومی طور پر یہ لوگ ٹیم ورک میں کام کرنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ یہ اپنی انفرادیت پر یقین رکھتے ہیں اور انفرادی طور پر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

آپ کے لئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ دنیا بھر میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ لوگوں کا بلڈ گروپ بی ہے۔

بلڈ گروپ AB

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس د نیا میں صرف %4 افراد اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی میں نظم وضبط کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ فطرتاً خوش مزاج ہونے کے ساتھ موڈی ہوتے ہیں ۔ موڈی ہونے کی وجہ سے یہ ایک جیسے ماحول اور کام سے بہت جلدی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں پر اسراریت بھی پائی جاتی ہے اس لئے یہ اچھے کھوجی کہلاتے ہیں ۔

ان لوگوں کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود چیزوں کو پرکھ کر اپنی سوچ بنانے والے ہوتے ہیں۔
تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے افراد تعلیمی میدان میں بے پناہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہیں اور وکالت اور ایکٹینگ کا شعبہ ان کے لئےفائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

۔ بلڈ گروپO


یہ لوگ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔یہ غمگسار ہو تے ہیں اور ہر کسی کے غمگسار ہوتے ہیں اور ہر کسی کا درد محسوس کرتے ہیں۔ طبیعتاً ضدی ہوتے ہیں اور ذہنی دباؤ میں آکر بعض اوقات غلط فیصلے بھی کربیٹھتے ہیں۔

ایسے لوگ محنتی ہوتے ہیں اس لئے اپنا ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جاپان میں ملازمت دینے کے لئے اس بلڈ گروپ کے افراد کو فوقیت دی جاتی ہے۔

دوسرے بلڈ گروپ کی نسبت ان لوگوں کو اپنی صحت پر خاص توجہ دینی چاہئیے کیونکہ ان کا معدہ کمزور ہوتا ہے اس لئے بیمار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اس بلڈ گروپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس بلڈ گروپ کے حامل افراد ہر بلڈ گروپ کو خون دے سکتے ہیں لیکن خود خون لے نہیں سکتے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *