اپنے حق کیلئے لڑیں ، نور مقدم قتل کیس پر حمائمہ ملک بول اٹھیں

اسلام آباد میں سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہر سو احتجاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر عام افراد کے علاوہ سماجی وسیاسی شخصیات اور اداکار بھی اس معاملے پر مجرم کے خلاف سخت کارروائی پر اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔ اسی حوالے سے نامور اداکارہ حمائمہ ملک کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک دردناک پوسٹ شیئر کی۔ اپنی اس طویل پوسٹ کے ذریعے انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج اس دردناک واقعے کا آٹھواں روز تھا، میں نے گزشتہ 8 دنوں اس واقعے سے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نہ تو ذہن راضی ہوا، نہ دل نے اجازت دی اور نہ ہی میری ہمت ہوسکی کہ میں اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھال سکوں۔

Image Source: The News

حمائمہ ملک نے لکھا کہ میں خود بھی اس صدمے سے گزر چکی ہوں جو کہ ایک عورت سے بدسلوکی کا رشتہ ہے، یقین کریں یہ بدسلوکی آپ کی روح کو مار دیتی ہے، اگر کسی طرح سے زندہ رہنے کا سوچ بھی لو تو یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کردیتا ہے، آپ کو اندر سے اتنا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ صرف آپ ہی جانتے ہیں، یہ دکھ آپ کو اتنا تبدیل کردیتا ہے کہ آپ اپنے سائے کو بھی نہیں پہچان پاتے۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے مزید لکھا کہ لیکن اب میں جان گئی ہوں کہ خاموشی خود ایک گھناؤنا جرم ہے، ہمیں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے، آئیے بات کریں، اپنے حق کے لیے لڑیں اور کسی دوسرے کی زندگی کو اس بدسلوک رشتے کی طرح برباد نہ ہونے دیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے، ہم سب ناکام ہیں۔

Image Source: Propakistani.Pk

واضح رہے کہ رواں ماہ خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس حوالے سے معاشرہ پر تشدد رویہ اپنا رہا ہے، ایک کے بعد ایک خوفناک واقعات رہنما ہو رہے ہیں۔ درحقیقت کمزور نظام انصاف جرائم کی مزید حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ نور مقدم کے قتل سے قبل حیدرآباد کی قرۃالعین بلوچ نامی 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر شوہر عمر خالد میمن نے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔ متاثرہ خاتون کے 4 بچے ہیں ،جن میں سب سے بڑے بچے کی عمر 9 سال جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی عمر صرف 2 سال ہے۔

علاوہ ازیں، پارا چنار میں نشئی شوہر نے اپنی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنی بیٹی صائمہ علی اور بیٹے دانیال عباس کی بری طرح زخمی کیا۔ 22 سالہ بیٹی صائمہ علی کہ مطابق اس کے والد محمد رضا علی غصے کے انتہائی تیز اور نشے کے عادی تھے۔ ان کی خراب عادات اور بد مزاجی کے باعث پچھلے ایک برس سے اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ الگ گھر میں رہتی تھیں۔ مبینہ مجرم پیشے کے اعتبار سے پولیس کانسٹیبل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago