عید قربان پر کتنا گوشت کھا نا چاہیے؟


0

طبی ماہرین کے مطابق عید کے دنوں میں گوشت اعتدال پسندی سے کھانا چاہیے جبکہ امراض قلب، ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو کلیجی، گردے، مغز  اور پائے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

How Much Eat Sacrifice Meat

خاص طور پر گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ چربی بلڈ پریشر بھی بڑھاتی ہے جو کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید قربان پر گوشت کے استعمال میں اعتدال سے کام لیا جائے۔ گوشت کا زیادہ استعمال اسہال، بدہضمی، ڈائریااور پیٹ کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔

How Much Eat Sacrifice Meat

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 60 سے 100 گرام گوشت استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ 100 گرام گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

:مذید پڑھیئے

عید قربان گوشت کو کیسے محفوظ کریں

 بیف زیادہ کھانا صحت مند فرد کے لیے بھی درست نہیں، اس کی نسبت مٹن کھانا بہتر ہے، بہت سے لوگ قربانی کے گوشت کی چربی کا استعمال کرتے ہیں، جس سے جسم میں موپاٹے اور کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔ چربی بلڈ پریشر بھی بڑھاتی ہے جو کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، دن میں ایک وقت گوشت کے پکوان کھالیں

۔چھوٹے  بچے جو نیا نیا  کھانا کھانا شروع کرتے ہیں ان سے لے کر 12 سال تک کی عمر کے بچے یومیہ 80 سے 90 گرام گوشت کھا سکتے ہیں، 12 سال سے 22 سال تک کے بچے اور نوجوان 70 گرام روزانہ گوشت کھا سکتے ہیں، اگر ہم 22 سال سے بڑی عمر کے افراد کی بات کریں تو اس کو دن میں 65 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔

صحت مند افررد کو پورے ہفتے میں 450 سے 600 گرام گوشت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بزرگ افراد، بلڈ پریشر، امراض قلب اور کولیسٹرول کے مرض میں مبتلا افراد گوشت کم مقدار میں کھائیں، خاص طور پر بیف سے پرہیز کریں اور اگر ان کو کھانا ہے تو مچھلی، دیسی مرغی اور مٹن استعمال کریں کیونکہ بیف سے مزید کولسٹرول بڑھتا ہے۔

ماہر غذائیت نے کہا کہ شہری تین وقت بھی گوشت کھا سکتے ہیں مگر دن میں 65 سے 70 گرام گوشت کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے، اگر وہ 70 گرام گوشت کو تین سے چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو بھی کرسکتے ہیں۔

 نوجوان افراد جن کو کوئی مرض نہیں وہ اعتدال میں رہتے ہوئے گوشت کی اچھی مقدار کھا سکتے ہیں، مگر بزرگ افراد، امراض قلب، بلند فشار خون اور وہ افراد جن کا یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہے، ذیابطیس اور ہڈیوں میں درد کی شکایت کرنے والے افراد گوشت کم مقدار میں کھائیں۔

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ عیدِ قرباں کے دوران گوشت پکاتے وقت نہایت کم تیل کا استعمال کیا جائے، ادرک، لہسن، ہلدی اور گرم مسالے ضرور شامل کریں، اگر دو وقت گوشت کھایا ہے تو کوشش کی جائے کہ تیسرے وقت سبزی یا دال کا استعمال کر لیں۔

گوشت کےساتھ کیا استعمال کریں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں گوشت کے استعمال کے ساتھ ساتھ پھل اور کھانے سے پہلے ادرک کا استعمال لازمی کیا جائے،گڑ کا استعمال بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

ایک مکمل ڈائٹ پلان میں دالیں، سبزیاں، دودھ، دہی اور سلاد بھی شامل ہوتا ہے، اگر کوئی عید میں مسلسل گوشت ہی کھائے گا تو اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے دال، سبزیاں، پھل اور سلاد کا بھی استعمال رکھیں۔

بہترین ہاضمے کے لیے لیموں اور سرکے کی پیاز  کھائیں،  کھانے کے ساتھ، لیموں پانی، لیموں اور ادرک کی چائے بھی مفید ثابت ہوگی۔

طبی ماہرین کا ہر سال کی طرح اس سال بھی تجویز کرنا ہے کہ گوشت کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ آرام کریں اور پھر چہل قدمی کریں، گوشت کے ساتھ ساتھ پانی، لیموں پانی، سلاد، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی بڑھا دیں۔

 پانی اور لیموں کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ گوشت کھانے کے بعد اس کے ہاضمے کا نظام درست رہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *