لائیو کنسرٹ میں حرا مانی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرا مانی کو اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورت گائیکی کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر حرا مانی نے لندن ویمبلے آرینہ میں کنسرٹ میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو ایک بار پھر چونکا دیا۔

اس کنسرٹ کے لئے انہوں نے لمبے کوٹ اور اونچی ہیل کے ساتھ سرمئی رنگ کے چمکتا ہوئے مغربی لباس کا انتخاب کیا اور اسٹیج پر پاکستانی گانے” بجلی بھری ہے میری انگ انگ میں” اور “مینو مار گئی تیری بے پروائی” جیسے ہٹ گانے گائے۔ تاہم، اسی لائیو پرفارمنس کے دوران ایک موقع پر ان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Instagram

ہوا کچھ یوں کہ جب انہوں نے مشہور پاکستانی گانے ’جا تجھے معاف کیا‘ گانا شروع کیا تو ساتھ شرکاء کو بھی شامل کرنا چاہا مگر سامنے بیٹھے لوگ نہایت اُکتائے ہوئے اور خاموش نظر آئے۔

Image Source: Instagram

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی نے گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کر دیا اور گانے کے اگلے بول ایک ساتھ گانے کا کہے مگر اس پر بھی سب چُپ نظر آئے۔ ہال میں اچھی خاصی چھائی خاموشی پر حرا مانی کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی’، جس پر شرکاء کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حرا مانی اپناسا منہ لے کر شرکاء کو تکنے لگتی ہیں اور تھک ہار کر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔

کنسرٹ میں حرا مانی کی پرفارمنس کے بعد شوہر مانی کی اسٹیج پر انٹری ہوئی، دونوں نے بھرپور جوشیلے انداز سے شــرکاء کو محظوظ کیا۔ دونوں کے درمیان کھٹی میٹھی باتوں سے لوگ خاصا لُطف اندوز ہوئے جبکہ مانی نے شرکاء سے بھی باتیں کیں۔

مزید برآں ، حرامانی کی مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، صارفین کا کہنا ہے کہ حرا کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں گلوکارہ نہیں جبکہ کچھ صارفین نے ان کے پہناوے پر بھی تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حرا مانی شادی سے پہلے کس پروفیشن سے وابستہ تھیں؟

خیال رہے کہ حرا مانی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اداکارہ اپنے برجستہ بولنے کے علاوہ بھی مزید کئی وجوہات کی بناء پر خبروں میں نمایاں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس وقت اداکارہ کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں رہا کہ جب انہوں نے دعا زہرا اور ظہیر کے لیے “منفرد” انداز میں دُعا کی۔ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے’۔اداکارہ کی مذکورہ بات پر لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی جس پر انہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے وضاحتی ویڈیو میں دعا زہرہ کے والدین سے معافی مانگ لی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago