اداکارہ حرا مانی کا شمار ان شوبز فنکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی مہارت اور شائستہ شخصیت سے بہت کم وقت میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے دلوں کو جیتا ہے۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ اس وقت شدید تنقید کی زد میں آئیں، جب اداکارا نے ایک کنسرٹ میں اپنی گلوکاری کی مہارت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ظالمانہ ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو میں ہانیہ کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی کو شائقین نے ڈرامہ سیریل میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا تھا، جس کے بعد ہر جگہ ہی ان کی تعریفوں کے چرچے تھے. اپنے بہترین کام کی وجہ سے اس وقت ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، البتہ ان دنوں وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
جہاں اداکارہ حرا مانی کی زبردست اداکاری ان کی شناخت رہی ہے، وہیں ان کی پُرکشش تشخصیت بھی اپنی مثال آب ہے، کپڑوں کے انتخاب سے لیکر میک اپ تک، انہوں نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں سب کو اس وقت حیران کیا، جب انہوں نے گلوکار علی نور کے ساتھ ان کے ایک کنسرٹ کا حصہ تھیں اور ان کے ساتھ اپنی گلوکاری کی مہارت کو دکھانے کی کوشش کی۔
لیکن افسوس میرے پاس تم ہو اداکار کو گلوکاری پر پذیرائی کے بجائے صرف ٹرول کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد حرا مانی کی گائیکی پر تنقید کی۔ اگر یہ کہا جائے کہ بظاہر صارفین نے شاید ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
جوں ہی سوشل میڈیا پر حرا مانی کی علی نور کے ساتھ نیند آئے نا گانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی، تو لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ حرا مانی نے گانا گانے کی کوشش کی ہے، اس سے قبل ان کا پہلا گانا، سواری، جو اس نے کشمیر بیٹس کے لیے گایا تھا، اس سال کے شروع میں ریلیز ہوا، اس سے انہوں نے اپنے مداحوں کو پوری طرح سے حیران کر دیا تھا۔ اس گانے میں ان کی آواز سے لے کر ان کے تاثرات اور لطافت تک، سب کچھ مکمل قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے شوبز انڈسٹری میں بڑا مقام حاصل کرنے سے پہلے کی زندگیوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو کم ہی لوگ جانتے ہیں، اداکارہ حرا مانی کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ پہلے کبھی اس پروفیشن سے وابستہ نہیں رہی ہیں، وہ شادی کے بعد انڈسٹری کا حصہ بنی ہیں۔ شادی سے پہلے وہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتیں تھیں۔
خیال رہے کچھ عرصہ قبل مشہور ومعروف اداکارہ حرا مانی کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے انہیں کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں اپنی رہائش گاہ کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔ اس خبر کی تصدیق خود اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر کی۔ اس دوران جاری کردہ پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے واردات کرنے والے ملزمان کو مخاطب کرکے کہا “جا تجھے معاف کیا، میرا موبائل چھیننے والے “۔
0 Comments