آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں لیکن فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی، ہانیہ عامر

اداکاری کے ساتھ اپنے بولڈ انداز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں ‘اِن’ رہنے والی ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہیں۔ تاہم ،حال ہی میں نجی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنیوالے مختلف حالات اور واقعات پر انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد کئی جگہ گھومیں لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگیں، شروعات میں ان کے ننہیال کی جانب سے انہیں خاصا سپورٹ کیا گیا۔ دوران انٹرویو انہوں نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد اپنے خاندان کی جانب سے قطع تعلقی کا بھی انکشاف کیا۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ ہانیہ نے فلم ‘جاناں’ سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلم جاناں کے لیے آڈیشن دیا تو میری سلیکشن ہاتھوں ہاتھ ہوگئی اور مجھے کنٹریکٹ بھی تھما دیا گیا جس پر میں نے بغیر پڑھے ہی دستخط کردئیے تھے اور جب والدہ کو  گھر آکر  بتایا کہ فلم سائن کردی ہے تو وہ حیران ہوگئیں اور ماموں کا ردعمل کا سوچ کر انکار کردیا۔

Image Source : Instagram

اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے والدہ کو منایا کہ فلم اب سائن کی جاچکی ہے، اس کے بعد کوئی فلم نہیں کروں گی  لیکن یہ فلم کرنے دیں۔ لہٰذا والدہ یہ کہہ کر مان گئیں کسی کو پتا نہ چلے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے والدہ کے منع کرنے پر بھی شوٹنگ کے حوالے سے ویڈیوز روزانہ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا شروع کردیں اس کے بعد ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آئے، تلخ کلامی ہوئی، عزت پر بھی بات آئی اور لڑائی ہوئی جس کے بعد خاندان میں دشمنی پھیل گئی۔اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی فیملی کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور جب سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔ ہانیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب رشتہ دار ملتے ہیں لیکن دوریاں موجود ہیں، آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں لیکن فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی۔

خیال رہے کہ ماضی میں گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی۔ بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ عرصہ قبل تک دونوں ہی ستارے خبروں کی زد میں رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں نے ریلشن شپ سے لیکر بریک اپ تک جہاں ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کئے وہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت لفظی گولہ باری بھی کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago