پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ ا ور اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں۔

حال ہی میں انہوں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب انہیں ذہنی مسائل تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر سے تھراپی لینے کی ضرورت پیش آئی لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے افراد کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں تھراپی کی ضرورت ہے، لیکن جب اس بات کا احساس ہوتو فوراً ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔
Hassn Ahmed Sunita Musalman
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں لیکن تبدیلی مذہب انسان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ دل سے مسلمان ہو ناکہ زور زبردستی سے‘۔
انہوں اس حوالے سے مزید کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو یہ بھی ہوجائے گا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مسلمان ہوگا جب اس کے ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار اچھے ہوں گے، اگر ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار صحیح نہیں تو غیر مسلم یہ ہی سوچے گا کہ یہ ٹھیک نہیں‘۔
حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے “بے بی باجی” میں بھی دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔
0 Comments