ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے بعد پاکستان افغانستان کے خلاف سیریز کھیلے گا۔ تین ون ڈےمیچزکی سیریز شارجہ میں ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سیریز کا انحصارحکومتی اجازت پر ہوگا۔

نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے، آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔

Image Source: File

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آ رہی تھیں اس لیے اس کو کلیئر کر دیا ہے، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 4 فروری کو بحرین میں ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ، حارث روف آئی سی سی مینز آف سی ایئر ٹیم میں شامل ہیں ، ندا ڈار آئی سی سی  ویمن ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: تین فارمیٹ 3 کپتان، ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا گیا

مزید برآں، ہارون رشید اس سے پہلے بھی چیف سیلیکٹر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے بطور ٹیم مینجر اور ڈائریکٹر آپریشن پی سی بی فرائض دئے ہیں۔ہارون رشید نے پاکستان کی طرف سے تئیس ٹیسٹ اور بارہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے ہی نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے حوالے سے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ اُن سے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔انہوں نےلکھا کہ پی سی بی کا آڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں دوستوں اور اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کررہا ہوں کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے انتخاب اور کسی غیر مستحق شخص کو ملازمت یا سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارش نہ کریں۔ پی سی بی دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تنظیموں سے مقابلہ کرتا ہے اور ناکارہ ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago