نوجوان ٹینس اسٹار ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں منعقدہ ایشین ٹینس چمپئن میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس اہم ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام سر بلند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ہانیہ منہاس نے پیتل کا تمغہ جیتا اور وہ ایشین ٹینس چمپئن میں پاکستان کی جانب سے حصہ لینے والے 14 سال کی عمر تک کے بچوں اور بچیوں میں سب سے بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
پاکستان کی 11 سالہ ٹینس پلیئر ہانیہ منہاس ملکی سطح پر 40 سے زائد ٹائٹلز جیتنے کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے کی خواہشمند ہیں۔
ہانیہ منہاس پاکستان کی تاریخ میں بوائز کی انڈر ٹین کیٹگری میں پہلی نمبر ون کھلاڑی ہیں ۔ٹینس پلیئر چہارم کلاس کی طالبہ ہیں اور انہوں نے تین سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ وہ روزانہ اپنے والد کے ہمراہ تین گھنٹے ٹریننگ کرتی ہیں اور پاکستان کے لیے بڑے ٹائٹل جیتنا چاہتی ہیں۔ ہانیہ منہاس کو ٹینس اسٹار رافعل نڈال اور سرینا ولیمز کی گیم بہت پسند ہے۔ ٹینس کے کھیل میں ہانیہ منہاس کی مہارت کو سبھی سراہتے ہیں اور ان کے کچھ شاٹس ایسے ہیں جن کو کھیلنا پلیئرز کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔
ہانیہ منہاس ابھرتی ہوئی ٹینس چمپئن ہیں، جنہوں نے محض 10 برس کی عمر میں 74 ٹائٹل حاصل کئے۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی لڑکی ہیں، جنہیں قومی رینکنگ میں لڑکوں کے مقابلے میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ پاکستان میں محض نو برس کی عمر میں کوئی بھی وومین ایونٹ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بھی ہیں، اور محض دس برس کی عمر میں پاکستان کی تاریخ میں پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کیلئے منتخب کی جانے والی سب سے پہلی لڑکی بھی ہیں۔ ہانیہ نے بارہا قومی مقابلوں میں حصہ لیا اور فتحیاب ہوئیں۔ بلاشبہ اتنی کم سنی میں عالمی سطح پر یہ کامیابی ان کے کیرئیر کا اہم سنگ میل ہے اور اس کامیابی کے ذریعے ملک وقوم کا نام بلند کرنا قابل ستائش ہے۔
خیال رہے کہ ٹینس میں ہانیہ کی سرپرستی و معاونت کرنے والے ڈیسکون اور بیرڈ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تاجکستان میں منعقد ہونے والے ان کے کیرئیر کے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت سے پہلے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں ڈیسکون اور بیرڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ باصلاحیت ہیں اور وہ ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہانیہ منہاس کے لئےنیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عنایہ بلال کراٹے کی کم عمر ایتھلیٹ وائٹ بیلٹ اپنے نام کرلی
اس سے قبل ،تعلیمی میدان میں چار سال کی ننھی اریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن کر ملک کا نام روشن کردیا۔ اتنی چھوٹی سی چار عمر میں وہ مائیکروسافٹ پروفیشنل ( ایم سی پی ) بن گئی ہے۔ اس کامیابی نے انہیں ان ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جنہوں نے کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی ہے۔
کراچی، 12 اپریل: جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…