گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری نے منگنی کرلی

مشہور ومعروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی۔ منگنی کی تقریب دونوں فنکاروں کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی۔ اگرچے دونوں کی جانب سے رواں برس 20 مارچ کو سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصویریں شئیر کی گئیں۔ اس ہی سلسلے میں فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان نے آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی ایک دوسرے کو منگنی انگوٹی پہناتے خوبصورت لمحے کی ویڈیو بھی مداح کے لئے شئیر کی۔

اس موقع پر اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار علی رحمان اور گلوکار عذیر جسوال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ جبکہ اگر گلوکار عذیر جسوال اور اداکار علی رحمان کی بات کی جائے تو دونوں فنکاروں نے سال 2010 میں انڈی فلم سلیکستان میں شہباز شگری کے ساتھ کام کیا تھا۔

دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ کی انڈسٹری میں قریبی دوستیں ،جن میں ماڈل عبیر رضوی، اداکارہ اریبہ حبیب اور اداکارہ حرا مانی کی جانب سے آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے گلوکارہ آئمہ بیگ اور پروڈیوسر شہباز شگری کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، جبکہ آئمہ بیگ کی جانب سے تو گزشتہ برس ندا یاسر کے مارننگ شو میں ایک دوسرے سے بہت کا اعتراف بھی کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ ناصرف خوبصورت تصویریں شئیر کرتے رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے وقتاً فوقتاً محبت کا اظہار بھی کرتے رہے۔ حال ہی میں آئمہ بیگ کی جانب سے عید کے موقع پر انسٹاگرام پر منگیتر شہباز شگری کے ہمراہ ایک انتہائی خوبصورت تصویر بھی شئیر کی گئی تھی۔

یاد رہے گزشتہ برس گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن ایک پروقار تقریب میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بعدازاں اس پروگرام کی خوبصورت اور پُرکشش تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھی۔ دیکھنا ہوگا کہ کب یہ دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں، البتہ دونوں فنکاروں کی آنے والی زندگی کے لئے ہم نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں تھیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago