علی امین گنڈاپور کی مریم نواز پر غیراخلاقی تنقید پر عوام برہم

وفاقی وزیر برائے امورِ کمشیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور جہاں اپنی جارہانہ تقریر کے باعث شہرت رکھتے ہیں وہیں افسوس سیاسی معاملات کے دوران ذاتیات پر حملا کرنا بھی ان کا پرانا وتیرا رہا ہے اور اگر ان کی تنقید کا نشانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یا خاص مریم نواز ہیں تو پھر اس تنقید کا سطحی درجے تک جانا طے شدہ ہوتا ہے۔ جس کی ایک اور مثال گزشتہ روز دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی 2021 یعنی کل بروز اتوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہیں۔ جس میں ملک کی تقریباً چھوٹی بڑی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی رہیں۔ اس ہی سلسلے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے پی ایم ایل (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریم نواز نے ہمارے پیسوں سے آٹھ کروڑ کی سرجری کرائی، سرجری اتار کر اصل چہرا قوم کے سامنے لاؤں گا۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو ڈاکو رانی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ “او ڈاکو رانی مریم تو کہتی ہے نہ ، یہ کہتی ہے نہ جیسا منہ ویسا تھپڑ، اب ‘مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نواز شریف نے مودی کو بلایا، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو شہید رہا ہے، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے، ہمارے بچوں کو اندھا کر رہا ہے، معذور کر رہا ہے اور تم نے اس دن تیار ہو کر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا، خدا کی قسم تیرے دادے کی گوال منڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے۔’

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ میرا لیڈر بیٹھا ہے، میرے پاس ایسی ایسی باتیں ہیں، لیکن میں صرف اتنا ہی جواب دوں گا، کہ اگر ہم تھپڑ مارنے پر آئے۔ ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری 8 کروڑ کی سرجری اتر جائے گی جو تم نے ہمارے پیسوں سے کروائی ہے، تمہاری اصل شکل سامنے آجائے گی۔

جوں ہی سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کی نازیبا گفتگو اور کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، عوام کی جانب سے وزیر موصوف کی جانب سے بار بار ذاتی نوعیت کی تقریر کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ ببایا گیا۔

واضح رہے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے یہ جب یہ نازیبا اور غیراخلاقی سیاسی تقریر کی گئی، تو اس وقت وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی جانب سے اس طرح کی تقریر کوئی پہلی بار نہیں کی گئی ہے، بلکہ اس قسم کی تقریر اس سے قبل گزشتہ برس گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران بھی کی گئی تھی، اس پر انہیں سخت تقریر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی، ویڈیو وائرل

کہتے اختلاف رائے رکھنا زندہ قوموں کی نشانیوں میں سے ہے، اگر اختلاف رائے نہ ہوگا، تو تخلیق اور تجربات کا عمل پیدا نہ ہوگا، لیکن افسوس ہمارے ملک اور معاشرے میں اختلاف رکھنے کا ڈھنگ اور انداز غیر اخلاقی رہا ہے اور اگر سیاسی اختلافات کی بات کی جائے تو یہ ہمیشہ سے ہی سطحی درجے کا رہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago