گلوکار بلال سعید نے بھی وزیر خان مسجد کے واقعہ پر معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صباء قمر اور نوجوان گلوکار بلال سعید شوبز انڈسٹری میں یوں تو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں، دونوں کی فنی صلاحیتوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری خوب واقف ہے البتہ دنوں یہ دونوں ہی فنکار ایک مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دنوں شوبز فنکاروں کافی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ رواں مہنے کی 8 تاریخ کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی کچھ رقص کرتی ہوئیں ویڈیوز منظر عام پر آئیں جوکہ ان کے آئندہ آنے والے گانے “قبول ہے” کی ہیں۔ جسے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا کیونکہ اس گانے کا ویڈیو شوٹ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس پر ان پر الزامات عائد کئے گئے کہ انہوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

Source: Twitter

اس سلسلے کے تحت گزشتہ رات گلوکار بلال سعید کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنی غلطی اور کوتاہی پر تام لوگوں سے معافی کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار بلال سعید کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ ان کا کسی بھی قسم کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہ مسجد میں شوٹنگ کرکے کسی کی دل عزاری کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی ایسا عمل نہیں کیا گیا جس سے مسجد کی حرمت پامال ہو۔ اور نہ ہی وہ اور نہ ہی ساتھی اداکارہ صباء قمر اس حوالے سے کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ مسجد کی حرمت کو پامال کریں۔ لہذا اگر کسی کی دل عزاری ہوئی ہو تو وہ معافی کے طلب گار ہیں۔

دوسری جانب صباء قمر کی وائرل ویڈیو پر بلال سعید نے موقف اپنایا کہ “وہ پورے معاملے میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر قسم کھاتے ہیں کہ مسجد میں کسی قسم کا ڈانس یا گانا نہیں بجایا گیا ہے، جس کی گواہ خود مسجد انتظامیہ ہے۔ ساتھ ہی صباء قمر کو ہاتھ سے گھومانے والا سین پر بلال سعید کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ وہ ایک فوٹو شوٹ کا حصہ تھا، اس سے قبل بھی مساجد میں فوٹو شوٹ ہوتے آئے ہیں۔ اگرچہ وہ بھی ایک مو فوٹو شوٹ کا تھا تاہم ہمیں اندازہ ہے کہ وہ نادانستہ طور پر غلطی ہوئی ہے جس کہ وہ، صباء قمر اور ان کی پوری ٹیم معافی کی طلب گار ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: دیکھیئے حلیمہ سلطان اور ارتغرل کے اردو وائس اوور آرٹسٹ

جبکہ اس سے قبل اداکارہ صباء قمر کہ جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا جاچکا ہے جس میں انہوں نے اپنی انہوں نے اپنی اس غلطی پر پورے ملک سے معافی کی درخواست کی تھی، ساتھ ہی ان کی جانب سے یہی موقف دیا گیا تھا کہ وہ غلطی غیر دانستہ پر ہوئی تھی جبکہ مسجد میں کسی بھی قسم کا ڈانس نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی گانا وغیرہ مسجد میں چلایا گیا، وہاں بس ایک شوٹ بنایا گیا تھا۔

اس معاملے پر جہاں دونوں فنکاروں کی جانب سے معافی مانگ لی گئی ہے وہیں وزیر خان مسجد میں فلمائے گئے پورے حصے کو ویڈیو سے باہر نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب کی جانب اس واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago