لاک ڈاؤن میں بلوچستان کا طالب علم مدثر بلوچ ریپر بن گیا

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے جہاں ملک کے نظام کو متاثر کیا ہے وہیں اس وباء نے کئی لوگوں کی چھپی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔ ایسا ہی کچھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک طلب علم مدثر بلوچ کے ساتھ بھی ہوا، جنہوں نے اپنی گنگنانے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریپنگ سونگ بنالیا ۔ مدثر آن لائن کلاسز پر احتجاج کرتے کرتے ریپر بن گئے نے انوکھا انداز اپناتے ہوئےانہوں نے اس احتجاج پر ریپنگ سونگ بھی بناڈالا۔

مدثر پری میڈیکل کے طالب علم ہیں لیکن اب وہ ایک ریپر بھی بن گئےہیں۔ یہ خیال انہیں کیسے آیا؟؟ اس بارے میں مدثر بتاتے ہیں کہ وہ ایک دن دیگر کلاس فلوز کے ساتھ آن لائن کلاسز کے حوالے سے احتجاج میں شامل تھے تو انہیں خیال آیا کیوں نہ اس احتجاج کو ریپینگ کی شکل دی جائے اور ریپینگ کے ذریعے کیا جائے، چنانچہ انہوں نے اس پر ایک ریپ گانا بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر اس پر کام شروع کردیا۔

مدثر دراصل اپنے ساتھی طلبہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کرنا چاہتے تھے اور اس لیے انہوں نے یہ ریپ گانا بنایا۔ مدثر کے مطابق بلوچستان میں ریپ گانے کا ٹرینڈ نیا ہے اور نوجوان اب اس میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نےجب اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنے دوست سے بات کی تو اس نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا ساتھ بھی دیا۔

مدثر کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سے لگاؤ ہے اور اکثر گنگناتے رہتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ایک آرٹسٹ ہیں اور موسیقی کا شوق بھی رکھتے ہیں اسی وجہ سے ان کے لئے ریپ گانا بنانا ممکن ہو سکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے اس ریپ گانے میں براہوی زبان کے الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے ۔

اس ریپینگ گانے کو بنانے میں ان کی مدد کرنے والے دوست نے بتایا کہ ان دونوں نے مل کر یہ گانا بنایا تاکہ وہ اس ذریعے سے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرسکیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں اکثر طلبہ کو لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے وہ احتجاج بھی کرر ہے ہیں لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں تو ان دونوں دوستوں نے سوچا کہ یہ گانا احتجاج کی ایک موثر آواز بن سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی بھی حاصل کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی لاک ڈاؤن میں طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کے اجراء پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کا بھی ردعمل سامنے آیا اور وہ بھی دیگر صوبوں کے طلبہ کی طرح آن لائن کلاسز کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں کیونکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے اور لوڈشیڈنگ کی عدم فراہمی سے ان کے لیے آن لائن کلاسز لینا دشوار ہورہا ہے ۔اس حوالے سے طلبہ نےحکومت سے انٹرنیٹ کی بندش کے باعث ان آن لائن کلاسوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاہم حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ان طلبہ کے مسائل کے حل کی طرف تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

7 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago