صباء قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر شدید ردعمل


0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صباء قمر اور نوجوان گلوکار بلال سعید یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، دونوں فنکار طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے اور اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ تاہم ان دنوں دونوں ہی فنکار یعنی صباء قمر اور بلال سعید ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صباء قمر کی جانب سے ایک مشترکہ گانے کے پروجیکٹ میں کام کیا گیا ہے۔ گانے “قبول ہی” میں اداکارہ صباء قمر نے گانے کی ویڈیو میں ناصرف بلال سعید کے ساتھ پرفارم کیا ہے بلکہ گانے کی ہدایتکاری بھی اداکارہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

البتہ جیسے ہی اس گانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کیونکہ گانے کی ویڈیو کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس گانے کی شوٹنگ لاہور شہر کی تاریخی مسجد وزیر خان میں کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے یہاں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جاتی ہے، میوزک ویڈیو کی اڑ میں مسجد کی حرمتی اور تقدس کو پامال نہیں ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے مسجد انتظامیہ پر بھی کافی تنقید کی جارہی ہے کہ کیسے مسجد انتظامیہ کسی پروڈکشن کمپنیز کو اس قسم کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے تحقیق ہونی چاہئے۔

یہی نہیں صباء قمر کے حوالے سے ایک اور الزام بھی سامنے آیا ہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ صباء قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ٹک ویڈیو بھی گلوکار بلال سعید کے ہمراہ پوسٹ کی تھی جس میں وہ اور بلال سعید ساتھ رقص کررہے تھے۔ اگرچہ ویڈیو جہاں فلمائی گئی تھی وہ جگہ بھی مسجد وزیر خان ہی تھی۔ بعدازاں اداکارہ صباء قمر کی جانب سے اپنے افیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

ابھی ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس معاملے کی چرچا جارہی ہی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں بھی اس واقع کی گونج سنائی دینے لگی ہے، رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھی اس معاملے کے حوالے سے ایک مذمتی قرارداد بھی جمع کرادی گئی ہے۔


اس حوالے سے مزید جانئے: دیکھیئے حلیمہ سلطان اور ارتغرل کے اردو وائس اوور آرٹسٹ

دوسری جانب تاحال اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے پورے معاملے پر کسی بھی قسم کا وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے البتہ اس پورے ماجرے سے قبل اداکارہ صباء قمر اور بلاول سعید کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھ ایک تصویر ڈالی گئی تھی جا کا کیپشن تھا “قبول ہے” جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں، جس پر انھیں مبارکباد بھی دی جارہی تھی بعدازاں صباء قمر کی جانب سے وضاحتی بیان دیا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے وہ دنوں ایک گانے پر ساتھ کام کررہے ہیں اور یہ اس گانے کا نام ہے۔

یاد رہے مسجد وزیر خان لاہور شہر کی تاریخی مسجد ہے جسے سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کے حکم پر بنوایا گیا تھا۔ یہی نہیں یہ مسجد اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *